امریکی ریپر میکلمور کا ایڈ شیرن سے تنازع کے بعد ’فری فلسطین ٹور‘ کا آغاز

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "امریکی ریپر میکلمور کا ایڈ شیرن سے تنازع کے بعد ’فری فلسطین ٹور‘ کا آغاز"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق آئرلینڈ کے دارالحکومت میں پہلے شو کے مقام کے باہر قطاروں میں کھڑے مداحوں نے 43 سالہ گلوکار کے فلسطین کے حق میں مؤقف کو سراہا۔
- انشورنس کے شعبے سے وابستہ 31 سالہ مائیکل کیٹنگ نے بتایا کہ ’فلسطین کے لیے میکلمور کی حمایت بہت اہم۔
- انہوں نے کہا کہ ’وہ اپنی مقبولیت، اپنے مستقبل اور اپنے خاندان کے مستقبل تک کو خطرے میں ڈال رہے ہیں صرف امن کے لیے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکی ریپر میکلمور نے برطانوی پاپ سٹار ایڈ شیرن کی ٹور ٹیم سے علیحدگی کے بعد ڈبلن میں اپنے نئے ’فری فلسطین ٹور‘ کا آغاز کیا۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق آئرلینڈ کے دارالحکومت میں پہلے شو کے مقام کے باہر قطاروں میں کھڑے مداحوں نے 43 سالہ گلوکار کے فلسطین کے حق میں مؤقف کو سراہا۔
انشورنس کے شعبے سے وابستہ 31 سالہ مائیکل کیٹنگ نے بتایا کہ ’فلسطین کے لیے میکلمور کی حمایت بہت اہم ہے۔ انہوں نے آواز اٹھائی ہے اور آسان راستہ اختیار کرنے کے بجائے خود کو داؤ پر لگایا ہے۔‘۔
انہوں نے کہا کہ ’وہ اپنی مقبولیت، اپنے مستقبل اور اپنے خاندان کے مستقبل تک کو خطرے میں ڈال رہے ہیں صرف امن کے لیے۔ اور یہ بہت اہم بات ہے۔‘۔
’تھرفٹ شاپ‘ سے شہرت حاصل کرنے والے میکلمور کو ایڈ شیرن کے امریکی ٹور سے اس وقت ہٹا دیا گیا تھا جب انہوں نے سٹیج پر ’فری فلسطین‘ کا نعرہ لگایا اور فلسطینیوں سے کہا کہ ’انہیں فراموش نہیں کیا گیا۔‘۔
ایڈ شیرن کا کہنا ہے کہ میکلمور کو ٹور سے ہٹانے کا فیصلہ پروموٹرز نے کیا تھا نہ کہ انہوں نے خود، تاہم اس فیصلے پر موسیقاروں اور فلسطین نواز کارکنوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔
60 سالہ ریٹائرڈ گرین ہیلی، جو اپنی سابق سکول دوست کے ساتھ ڈبلن کے کنسرٹ میں آئی تھیں، نے کہا کہ ’امریکہ خود کو آزادی اظہار کا ملک کہتا ہے لیکن وہاں لوگوں کی آواز دبائی جا رہی ہے۔ ایڈ شیرن کو میکلمور کے مؤقف کی حمایت کرنی چاہیے تھی۔‘۔
میکلمور سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر امریکی گلوکار فنیاس سمیت چار دیگر معاون فنکاروں نے بھی ایڈ شیرن کے ٹور سے علیحدگی اختیار کر لی۔ بعد ازاں ایڈ شیرن نے فلاڈیلفیا میں ایک کنسرٹ کے دوران غزہ کی صورتحال پر خاموشی توڑتے ہوئے اسے ’ناقابلِ جواز اور غیر متناسب‘ قرار دیا۔
گزشتہ ماہ میکلمور نے اپنے فری فلسطین ٹور کا اعلان کیا تھا جس میں اکتوبر کے آخر میں لندن اور پیرس کے شوز کے علاوہ امریکہ میں بھی پرفارمنسز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹور سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی فلسطین نواز تنظیموں کو دی جائے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



