امریکا اور اسرائیل کی ایران پر بڑے حملوں کی تیاری

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "امریکا اور اسرائیل کی ایران پر بڑے حملوں کی تیاری"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل جنگی کارروائیوں کے نئے سلسلے کی تیاری کر رہے ہیں جس کا مقصد تہران کی طاقت کمزور اور مذاکرات پر مجبور کرنا۔
- امریکی افواج خطے میں دوبارہ گولہ بارود جمع اور طیارے حملوں کی تیاری کررہی ہیں۔
- دوسری جانب خطے میں جنگ کے بڑھتے سائے کے دوران خلیجی ممالک نے امن معاہدے کی کوششیں تیز کردیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے بعد جنگ کا دوبارہ مختصر لیکن شدید آغاز ہوسکتا ہے۔ امریکا نے خلیجی ریاستوں کو پیغام پہنچا دیا گیا۔
وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل جنگی کارروائیوں کے نئے سلسلے کی تیاری کر رہے ہیں جس کا مقصد تہران کی طاقت کمزور اور مذاکرات پر مجبور کرنا۔
امریکی افواج خطے میں دوبارہ گولہ بارود جمع اور طیارے حملوں کی تیاری کررہی ہیں۔ فلائٹ ٹریکنگ کے مطابق امریکی فوج ٹیکساس سے اسرائیل کواضافی پیٹریاٹ سسٹم بھیج رہی۔
دوسری جانب خطے میں جنگ کے بڑھتے سائے کے دوران خلیجی ممالک نے امن معاہدے کی کوششیں تیز کردیں۔ قطری ثالثوں نے جنگ ختم کرنے کےلیے ایران کو نیا معاہدہ پیش کر دیا۔
خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق معاہدے کا مسودہ اتوار کو تہران کے حوالے کیا گیا اور ایران کا جواب ہفتے کے آخر میں متوقع۔
نئے مسودے میں سات روز کی ٹائم لائن مقرر کی گئی۔
برطانوی اخبار گارڈین کا کہنا ہے کہ خلیجی ملک سمجھتے ہیں دوبارہ جنگ ہوئی تو تباہ کن ہو گی یہی وجہ ہے وہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے پر کام کر رہی ہیں۔
معاہدے کے مطابق پابندیاں ہٹتے ہی ایران سات کے بجائے چار روز میں آبنائے ہرمز کھول دے گا جب کہ حوثی ملیشیا یمن کے علاقوں سے قبضہ ختم کردے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



