بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن
پنجاب•4 نومبر 2026•وقت اشاعت: صبح 2:01
🇬🇧 English

بیرسٹر گوہر نے 380 دن بعد بانی سے ملاقات کو خوش آئند قرار دے دیا

طارق محمود چوہدریسینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹر
بیرسٹر گوہر نے 380 دن بعد بانی سے ملاقات کو خوش آئند قرار دے دیا
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "بیرسٹر گوہر نے 380 دن بعد بانی سے ملاقات کو خوش آئند قرار دے دیا"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قیدی کو 15 دن میں فیملی سے نہ ملوانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، 8 اپریل کے بعد پہلی ملاقات سلمان صفدر کی ہوئی، یہ خوش آئند ہے۔
  • دونوں میاں بیوی نے اپنی صحت اور جیل میں رہنے کے حالات سے آگاہ کیا۔
  • انہوں نے کہا کہ 380 دن کے بعد یہ ملاقات ہوئی، ملاقاتیں بند ہونے کی وجہ سے تناؤ ہے، ملاقاتیں ہوتیں تو بہتری آتی، کے پی میں ایمرجنسی اورگورنر راج کی نوبت نہ آتی۔
  • چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ملاقات کےلیے میرا نام فائنل ہونے کی تردید کرچکا ہوں، میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ سیاسی لوگوں کی ملاقات ہو۔

دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے 380 دن بعد بانی چیئرمین سے وکیل سلمان صفدر کی ملاقات کوخوش آئند ہ قرار دیا ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قیدی کو 15 دن میں فیملی سے نہ ملوانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، 8 اپریل کے بعد پہلی ملاقات سلمان صفدر کی ہوئی، یہ خوش آئند ہے۔

دونوں میاں بیوی نے اپنی صحت اور جیل میں رہنے کے حالات سے آگاہ کیا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے بعض قانونی امور اور مقدمات سے متعلق نئی ہدایات بھی دی ہیں: سلمان صفدر۔

انہوں نے کہا کہ 380 دن کے بعد یہ ملاقات ہوئی، ملاقاتیں بند ہونے کی وجہ سے تناؤ ہے، ملاقاتیں ہوتیں تو بہتری آتی، کے پی میں ایمرجنسی اورگورنر راج کی نوبت نہ آتی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ملاقات کےلیے میرا نام فائنل ہونے کی تردید کرچکا ہوں، میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ سیاسی لوگوں کی ملاقات ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے سمیت علامہ ناصرعباس کے نام کی بھی کوشش کی، سیاسی ملاقات نہ ہونے پر سلمان صفدر کی ملاقات کی کوشش کی جو ہوگئی۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور نے سہیل آفریدی پر اربوں کی کرپشن کا الزام لگادیا۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ سہیل آفریدی اور اسپیکر کی بازیابی کا کیس آج پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا، یہ معاملہ لارجر بینچ کو بھیجا گیا ہے، امید ہے کہ جلد سماعت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا اور صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کا لاپتہ ہوجانا سمجھ سے باہر ہے، اگر ملک قوم اور جمہوریت کےلیے کچھ کرنا ہے تو تناؤ کم کرنا ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی یہ ملاقات ہماری بھی ضرورت تھی، سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی سے زیادہ سیاسی بات نہیں ہوئی، سلمان صفدر کوئی ایسی بات نہیں لے کر آئے جس سے سیاسی خبر بنے، بانی چیئرمین نے ایسا نہیں کہا کہ اچھا ہوا، صوبائی حکومت ختم ہوگئی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم آل پارٹیز کانفرنس کی بھی کوشش کررہے ہیں، ہم نے بارہا کہا ہم ریاست اور پاکستان کے ساتھ ہیں، سیاسی انتقام عروج پر ہے جس سے جمہوریت کو خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیرسیاسی بہنوں کے جیل میں ہونے کو گناہ سمجھتا ہوں، میری گزارش پر نورین نیازی کو ایک دن زیادہ اسپتال میں رکھا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کے پی کے تمام ممبران بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، کوئی فارورڈ بلاک نہیں، اگر ایسی صورتحال آجاتی ہے تو یہ فیصلہ بانی چیئرمین کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے سوشل میڈیا پر کبھی ریاست مخالف بیانیہ کو سپورٹ نہیں کیا، ہم برملا کہتے ہیں حکومت، فوج، ریاست ہماری ہے، پہلے پاکستان اس کے بعد سیاست ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج بھی مطالبہ یہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو ان تک رسائی ملنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی منتقلی کی کوئی بات نہیں ہوئی، نہ بنی گالہ اور نہ ہی اسلام آباد جیل۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی اپنی جماعت اور سیاست ہے، میں نے کہا تھا مولانا کچھ الفاظ نہ بولتے تھے تو مناسب تھا، حکومتی نمائندوں نے اس پر جس طریقے سے جواب دیا وہ بھی نامناسب ہے۔

اس سے قبل پشاور میں صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ بیرسٹر سیف سے امید نہیں تھی کہ وہ ایسی باتیں کریں گے، ہمیں ملاقات کی کبھی آفر نہیں کی گئی، ہم آج بھی کوشش کررہے ہیں کہ ملاقات ہوجائے۔

طارق محمود چوہدری

سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹر

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•2 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاہم تہران عوامی سطح پر اس خواہش کا اظہار نہیں کر رہا، امریکی صدر۔

11 نومبر 2026•2 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکی

ایران نے اپنے دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے مثالی کامیابی حاصل کرلی ہے، میجر جنرل علی عبداللہی۔

11 نومبر 2026•2 منٹ پہلے•مریم نقوی

جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

ملک بھر میں اجلاس منعقد ہوئے، محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے، ہلال کمیٹی۔

11 نومبر 2026•33 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتی

(2026-11-15): نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے ملک بھر میں جاری موٹروے اور ہائی وے انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی نگرانی کے لیے کوالیفائیڈ سول انجینئرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائر...

11 نومبر 2026•33 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

موٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاں

(2026-11-12): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP) نے جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ (BPS-15)، اسٹینو ٹائپسٹ (BPS-14)، فوٹو گرافر اور کلرک کے عہدوں پر نئی سرکاری بھرت...

11 نومبر 2026•33 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

پاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈول

(2026-11-10): پاک فوج نے بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 کا اعلان کر دیا ہے۔ آرمی ریکروٹمنٹ ٹیم شکرگڑھ، نارووال، پسرور، کامونکی، اروپ اور تتلے عالی میں موبائل رجسٹریشن کرے گی۔ م...