بیرسٹر گوہر نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اعظم سواتی کو ٹوک دیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "بیرسٹر گوہر نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اعظم سواتی کو ٹوک دیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 7 گھنٹے تک جاری رہا، جس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے سینیٹر مشعال یوسفزئی کی جانب سے ارکان کی تقاریر کے دوران بے جا مداخلت پر برہمی کا اظہار کیا۔
- اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
- دوران اجلاس اعظم سواتی نے کہا کہ بانی چیئرمین نے مجھے اختیار دیا اور مذاکرات کرنے کو کہا تھا، جس پر بیٹر گوہر نے انہیں ٹوک دیا۔
اسلام آباد (قومی بیورو): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سینیٹر اعظم سواتی کو ٹوک دیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 7 گھنٹے تک جاری رہا، جس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے سینیٹر مشعال یوسفزئی کی جانب سے ارکان کی تقاریر کے دوران بے جا مداخلت پر برہمی کا اظہار کیا۔
اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
دوران اجلاس اعظم سواتی نے کہا کہ بانی چیئرمین نے مجھے اختیار دیا اور مذاکرات کرنے کو کہا تھا، جس پر بیٹر گوہر نے انہیں ٹوک دیا۔
بیرسٹر گوہر نے اعظم سواتی سے مکالمے میں کہا کہ میں نے خود بانی پی ٹی آئی سے جیل میں آپ کے مذاکرات کے اختیار کا پوچھا تھا اور انہوں نے مجھے سے کہا تھا کہ آپ کو اختیار نہیں دیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین نے مجھے بتایا تھا کہ مذاکرات کا مکمل اختیار محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو حاصل۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر سے آپسی جملوں کے تبادلے کے بعد سینیٹر اعظم سواتی اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے، یوں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے اٹھ کر جانے والے ارکان کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



