عمان میں مقیم تارکین وطن کے لیے بڑا اعلان

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "عمان میں مقیم تارکین وطن کے لیے بڑا اعلان"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تمام کمپنیوں اور اداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ہر غیر ملکی ملازم کی بنیادی تنخواہ کا 9 فیصد ماہانہ بنیادوں پر اس فنڈ میں جمع کروائیں گے۔
- اسکیم کے نفاذ کی تاریخ سے، یہ پروویڈنٹ فنڈ اس عرصے کی گریجویٹی کی جگہ لے لے گا جس پر یہ اسکیم لاگو ہوگی۔
- نئے قوانین کے نفاذ سے پہلے کی مدت کی گریجویٹی کی ادائیگی کے لیے آجرین کو تین آپشنز دیے گئے ہیں:۔
- آجر پچھلی سروس کی گریجویٹی اپنے پاس محفوظ رکھے گا اور ملازمت کے اختتام پر لیبر لائ کے مطابق اس وقت کی بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر ملازم کو ادا کرے گا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): مسقط: عمان میں حکام نے تارکین وطن (غیر ملکی) ملازمین کے لیے موجودہ سروس کے اختتام پر ملنے والی گریجویٹی کے نظام کو ختم کرکے ایک نئے پروویڈنٹ فنڈ اسکیم کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ نئی اسکیم باضابطہ طور پر 19 جولائی 2027 سے نافذ العمل ہوگی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تمام کمپنیوں اور اداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ہر غیر ملکی ملازم کی بنیادی تنخواہ کا 9 فیصد ماہانہ بنیادوں پر اس فنڈ میں جمع کروائیں گے۔
اسکیم کے نفاذ کی تاریخ سے، یہ پروویڈنٹ فنڈ اس عرصے کی گریجویٹی کی جگہ لے لے گا جس پر یہ اسکیم لاگو ہوگی۔ ملازمین کی بچت اور اس پر ملنے والا منافع سوشل پروٹیکشن لائ کے قواعد و ضوابط کے مطابق ادا کیا جائے گا۔
نئے قوانین کے نفاذ سے پہلے کی مدت کی گریجویٹی کی ادائیگی کے لیے آجرین کو تین آپشنز دیے گئے ہیں:۔
آجر پچھلی سروس کی گریجویٹی اپنے پاس محفوظ رکھے گا اور ملازمت کے اختتام پر لیبر لائ کے مطابق اس وقت کی بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر ملازم کو ادا کرے گا۔
پرانی گریجویٹی کی رقم ملازم کے نام پر سوشل پروٹیکشن فنڈ میں جمع کرا دی جائے۔
اسکیم کے نفاذ کے وقت پرانی گریجویٹی کی رقم براہِ راست ملازم کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروا دی جائے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



