گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان ہوشیار ہوجائیں! سندھ حکومت کا بڑا اعلان

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان ہوشیار ہوجائیں! سندھ حکومت کا بڑا اعلان"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ٹریفک قوانین پر سختی سےعمل شروع کرانےجارہے ہیں، خلاف ورزیاں کرنےوالی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔
- میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ جن گاڑیوں پر غیر قانونی ہوٹرز، پولیس لائٹس یا فینسی نمبر پلیٹس لگی ہوں گی، ان کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
- صوبائی وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ اپنے عہدوں کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے ساتھ اب کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، خواہ کوئی سرکاری ملازم ہو یا پریس کارڈ کا حامل، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سب کے خلاف یکساں ایکشن ہوگا۔
- شرجیل میمن نے کہا کہ ہم تمام تر ذمہ داری حکومتوں پر ڈال دیتے ہیں، جبکہ حکومت کسی کو ٹریفک سگنل توڑنے کی ہدایت نہیں دیتی۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی: سندھ حکومت نے شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ٹریفک قوانین پر سختی سےعمل شروع کرانےجارہے ہیں، خلاف ورزیاں کرنےوالی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ جن گاڑیوں پر غیر قانونی ہوٹرز، پولیس لائٹس یا فینسی نمبر پلیٹس لگی ہوں گی، ان کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ اپنے عہدوں کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے ساتھ اب کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، خواہ کوئی سرکاری ملازم ہو یا پریس کارڈ کا حامل، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سب کے خلاف یکساں ایکشن ہوگا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ہم تمام تر ذمہ داری حکومتوں پر ڈال دیتے ہیں، جبکہ حکومت کسی کو ٹریفک سگنل توڑنے کی ہدایت نہیں دیتی۔
کم عمر افراد کی ڈرائیونگ پر سختی سے ممانعت کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے والدین اصل قصوروار ہیں، اگر بغیر لائسنس ڈرائیور کی ٹکر سے کسی کی جان جاتی ہے تو یہ سیدھا قتل کے زمرے میں آتا ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور جہاں بھی قانون شکنی ہو گی، وہاں سخت کریک ڈاؤن ہو گا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



