جعلی رجسٹریوں کا مقدمہ، رجسٹری محرر اور رجسٹرار کی عبوری ضمانتیں مسترد

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "جعلی رجسٹریوں کا مقدمہ، رجسٹری محرر اور رجسٹرار کی عبوری ضمانتیں مسترد"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو نئے مجوزہ قواعد میں ترمیم کی ہدایت کی ہے۔
- سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے ہیں کہ جعلسازی واضح نظر آتی ہے، یہ کام ملی بھگت سے ہوا ہے، جعلی رجسٹری سے جائیداد کی مالیت پر بڑا اثر پڑتا۔
- لاہور لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ نیب کے دائرہ اختیار کے مطابق کارروائی ہوگی۔
لاہور (بیورو رپورٹ): لاہور ہائی کورٹ نے جعلی رجسٹریوں کے مقدمے میں رجسٹری محرر اور رجسٹرار کی عبوری ضمانتیں مسترد کر دیں۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو نئے مجوزہ قواعد میں ترمیم کی ہدایت کی ہے۔
سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے ہیں کہ جعلسازی واضح نظر آتی ہے، یہ کام ملی بھگت سے ہوا ہے، جعلی رجسٹری سے جائیداد کی مالیت پر بڑا اثر پڑتا ہے، رجسٹریوں کے انبار لگے ہیں اور شہری خوار ہو رہے ہیں۔
لاہور لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ نیب کے دائرہ اختیار کے مطابق کارروائی ہوگی۔
عدالت کے حکم پر ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ پیش ہوئے اور بتایا ہے کہ اینٹی کرپشن کے نئے قواعد چیف سیکریٹری کو بھجوا دیے گئے ہیں، انکوائری کا عمل 4 ماہ کے اندر دوبارہ کھولا جا سکے گا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن نے فوجداری مقدمات کے لیے خصوصی پراسیکیوٹرز لینے کی تجویز سے بھی آگاہ کیا اور بتایا ہے کہ اینٹی کرپشن میں پراسیکیوشن کے لیے عارضی بھرتیاں کی جائیں۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے ہیں کہ ڈیپوٹیشن کلچر ختم ہو گا تو اینٹی کرپشن کا نظام بہتر ہو گا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



