چیئرمین پی سی بی کا سہ ملکی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "چیئرمین پی سی بی کا سہ ملکی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- رپورٹس کے مطابق شاہی قلعہ لاہور میں ہونے والے عشائیے میں انگلینڈ، سری لنکا اور پاکستان ٹیم کے کھلاڑی شاہی مہمان بن گئے، جن کا شاہی استقبال ہوا تو شاہی تواضع بھی کی گئی۔
- عشائیے کی تقریب میں کھلاڑیوں، کوچنگ اور مینجمنٹ اسٹاف شریک ہوا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے عالمگیری دروازے پر تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو خوش آمدید کہا۔
- کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کو اس موقع پر بادشاہی مسجد، مزار اقبال اور حضوری باغ کا ٹور بھی کرایا گیا، غیر ملکی کھلاڑی اس دورے سے کافی محظوظ ہوئے۔
لاہور (بیورو رپورٹ): لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی جانب سے سہ ملکی سیریز میں حصہ لینے والی ٹیمز کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں خصوصی تقریب (عشائیہ) کا اہتمام کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق شاہی قلعہ لاہور میں ہونے والے عشائیے میں انگلینڈ، سری لنکا اور پاکستان ٹیم کے کھلاڑی شاہی مہمان بن گئے، جن کا شاہی استقبال ہوا تو شاہی تواضع بھی کی گئی۔
عشائیے کی تقریب میں کھلاڑیوں، کوچنگ اور مینجمنٹ اسٹاف شریک ہوا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے عالمگیری دروازے پر تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو خوش آمدید کہا۔
کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کو اس موقع پر بادشاہی مسجد، مزار اقبال اور حضوری باغ کا ٹور بھی کرایا گیا، غیر ملکی کھلاڑی اس دورے سے کافی محظوظ ہوئے۔
دوران تقریب غیر ملکی کھلاڑیوں نے رنگیلا رکشہ کی سواری کو بہت انجوائے کیا جبکہ ڈھولیچی گروپ کی شاندار پرفارمنس نے سماں باندھ دیا، جس پر غیر ملکی پلئیرز نے بھرپور داد۔
دیوان خاص میں مغلیہ دور کے لباس میں ملبوس دربانوں نے غیر ملکی مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو دیوان عام، بارود خانہ، شیش محل کی بھی سیر کرائی گئی اورشاہی قلعہ کی تاریخ سے متعلق آگاہی دی گئی، کھلاڑیوں نے اس کی تاریخی حیثیت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ آپ سب ہمارے خصوصی مہمان ہیں، پاکستان پر امن اور محفوظ ملک ہے، پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے خصوصی لگاؤ رکھتی۔
تقریب میں سری لنکا کے سفارتکاروں، چیف سیکرٹری پنجاب، سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف، رمیز راجا، سابق کرکٹرز، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل اور اعلی حکام بھی شریک ہوئے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



