چین کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "چین کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گوو جیاکون نے بدھ کومعمول کی پریس بریفنگ کے دوران حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب پر نئے حملوں سے متعلق ایک سوال کے جواب۔
- حوثیوں نے منگل کو دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جن میں سعودی وزارتِ دفاع اور جنوب مغربی سعودی عرب میں واقع ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی شامل ہیں۔
- دوسری جانب خطے میں جنگ کے بڑھتے سائے کے دوران خلیجی ممالک نے امن معاہدے کی کوششیں تیز کردیں۔
خلیج بیورو (ریاض / دبئی): بیجنگ: چین نے مشرقِ وسطیٰ میں مسلسل علاقائی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔تے ہوئے شہری اہداف بالخصوص ہوائی اڈوں پر حملوں کی مخالفت کی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گوو جیاکون نے بدھ کومعمول کی پریس بریفنگ کے دوران حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب پر نئے حملوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ چین متعلقہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات کا راستہ اختیار کریں تاکہ مشرقِ وسطیٰ میں جلد امن و سکون بحال ہو سکے۔
حوثیوں نے منگل کو دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جن میں سعودی وزارتِ دفاع اور جنوب مغربی سعودی عرب میں واقع ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب خطے میں جنگ کے بڑھتے سائے کے دوران خلیجی ممالک نے امن معاہدے کی کوششیں تیز کردیں۔ قطری ثالثوں نے جنگ ختم کرنے کے لیے ایران کو نیا معاہدہ پیش کر دیا۔
خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق معاہدے کا مسودہ اتوار کو تہران کے حوالے کیا گیا اور ایران کا جواب ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔ نئے مسودے میں سات روز کی ٹائم لائن مقرر کی گئی۔
برطانوی اخبار گارڈین کا کہنا ہے کہخلیجی ملک سمجھتے ہیں دوبارہ جنگ ہوئی تو تباہ کن ہو گی یہی وجہ ہے وہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے پر کام کر رہی ہیں۔
معاہدے کے مطابق پابندیاں ہٹتے ہی ایران سات کے بجائے چار روز میں آبنائے ہرمز کھول دے گا جب کہ حوثی ملیشیا یمن کے علاقوں سے قبضہ ختم کردے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



