اختلافات اپنی جگہ لیکن صوبے کے امن کیلئے متفق ہونا پڑے گا: فیصل کریم کنڈی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "اختلافات اپنی جگہ لیکن صوبے کے امن کیلئے متفق ہونا پڑے گا: فیصل کریم کنڈی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، صوبے میں ہر طبقے کے لوگوں نے امن کے لیے شہادتیں دیں۔
- فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم نے صوبے کو امن کا گہوارہ بنانا اور اس کا تشخص بہتر بنانا ہے، بچوں اور نوجوانوں کو سازگار ماحول فراہم کرنا ہماری ذمے داری ہے۔
- گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کی تاریخ میں پہلی بار استحکام پاکستان کانفرنس ہو رہی ہے۔
- انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے لہر میں ہر طبقے کے لوگوں کو نقصان پہنچا، اسکول کے بچوں نے بھی اس جنگ میں شہادتیں پیش کیں۔
پشاور (نمائندہ خصوصی): گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اختلافات اپنی جگہ لیکن صوبے کے امن کے لیے متفق ہونا پڑے گا، خیبر پختونخوا کے امن و ترقی کے لیے ہم نے مل کر کام کرنا ہے۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، صوبے میں ہر طبقے کے لوگوں نے امن کے لیے شہادتیں دیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم نے صوبے کو امن کا گہوارہ بنانا اور اس کا تشخص بہتر بنانا ہے، بچوں اور نوجوانوں کو سازگار ماحول فراہم کرنا ہماری ذمے داری ہے۔
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کی تاریخ میں پہلی بار استحکام پاکستان کانفرنس ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے لہر میں ہر طبقے کے لوگوں کو نقصان پہنچا، اسکول کے بچوں نے بھی اس جنگ میں شہادتیں پیش کیں۔
ان کا کہنا ہے کہ صوبے کا ایک سافٹ ایمج ہم نے آگے کرنا ہے، ہماری پہلی ترجیح یہاں امن دوبارہ بحال کرنا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



