ای سی سی اجلاس: دفاعی منصوبوں کیلیے 54 ارب، پروجیکٹ استقلال کیلیے 29 ارب کی منظوری

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ای سی سی اجلاس: دفاعی منصوبوں کیلیے 54 ارب، پروجیکٹ استقلال کیلیے 29 ارب کی منظوری"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وزارت خزانہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس بدھ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
- وزارت خزانہ میں ہونے والے اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کرتے ہوئے متعدد اہم مالیاتی اور انتظامی اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔
- کمیٹی نے وزارت داخلہ و انسداد منشیات کی سمری پر فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے ہیلی کاپٹروں کی دیکھ بھال کے لیے 37 لاکھ 10 ہزار روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔
- ای سی سی نے کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت کے اقدامات کے نتیجے میں حاصل ہونے والی 15 ارب 62 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بچت وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ 2026 میں منتقل کرنے کی بھی منظوری دی جو مالیاتی نظم و ضبط اور سرکاری وسائل کے محتاط استعمال کے حکومتی عزم کا حصہ ہے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): ای سی سی نے دفاعی خدمات کے جاری منصوبوں کے لیے 54 ارب روپے، لائن ایج ایل ایل ہزار طیارے کی شمولیت کے لیے ایک ارب 94 کروڑ روپے، پروجیکٹ استقلال کے لیے 29 ارب 13 کروڑ 90 لاکھ روپے کی الگ الگ تکنیکی ضمنی گرانٹس (ٹی ایس جیز) سمیت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کیلئے اربوں روپے مالیت کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی۔
وزارت خزانہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس بدھ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کے سینئر حکام شریک ہوئے۔
وزارت خزانہ میں ہونے والے اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کرتے ہوئے متعدد اہم مالیاتی اور انتظامی اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی کے اجلاس میں دفاعی خدمات کے جاری منصوبوں کے لیے 54 ارب روپے، لائن ایج ایل ایل ہزار طیارے کی شمولیت کے لیے ایک ارب 94 کروڑ روپے اور پروجیکٹ استقلال کے لیے 29 ارب 13 کروڑ 90 لاکھ روپے کی الگ الگ تکنیکی ضمنی گرانٹس (ٹی ایس جیز) منظور کی گئی ہیں جن کا مقصد ضروری آپریشنل تقاضے پورے کرنے اور قومی سلامتی کی ترجیحات کو آگے بڑھانا ہے۔
کمیٹی نے وزارت داخلہ و انسداد منشیات کی سمری پر فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے ہیلی کاپٹروں کی دیکھ بھال کے لیے 37 لاکھ 10 ہزار روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے مختلف درجات اور بینک ریٹ میں مجوزہ نظرثانی منظور کرلی گئی جس کا مقصد نوجوانوں کو سستے قرضوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے کے ساتھ نوجوانوں میں کاروباری سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔
ای سی سی نے کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت کے اقدامات کے نتیجے میں حاصل ہونے والی 15 ارب 62 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بچت وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ 2026 میں منتقل کرنے کی بھی منظوری دی جو مالیاتی نظم و ضبط اور سرکاری وسائل کے محتاط استعمال کے حکومتی عزم کا حصہ ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



