ایران کیلیے جاسوسی، خلیجی ملک میں 3 افراد کو سزائے موت

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران کیلیے جاسوسی، خلیجی ملک میں 3 افراد کو سزائے موت"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- کویتی میڈیا کے مطابق فوجداری عدالت کے اسٹیٹ سیکیورٹی سرکٹ (ریاستی سلامتی ڈویژن) نے تین افراد کو سزائے موت اور آٹھ کویتی شہریوں کو پانچ پانچ سال قید کی سزا سنائی۔
- یہ مقدمہ ایران کے لیے جاسوسی، حزب اللہ کی رکنیت، اور پہلے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق تھا۔
- سزائے موت پانے والے تین افراد کے نام حسین عبداللہ المطوق، حسن عبدالہادی حاجی اور عبدالرضا حیدر دہقانی ہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): کویت میں وزیر داخلہ کے قتل کی سازش، ایران کے لیے جاسوسی اور حزب اللہ سے تعلقات کے مقدمے میں 3 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی۔
کویتی میڈیا کے مطابق فوجداری عدالت کے اسٹیٹ سیکیورٹی سرکٹ (ریاستی سلامتی ڈویژن) نے تین افراد کو سزائے موت اور آٹھ کویتی شہریوں کو پانچ پانچ سال قید کی سزا سنائی۔
یہ مقدمہ ایران کے لیے جاسوسی، حزب اللہ کی رکنیت، اور پہلے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق تھا۔
سزائے موت پانے والے تین افراد کے نام حسین عبداللہ المطوق، حسن عبدالہادی حاجی اور عبدالرضا حیدر دہقانی ہیں۔
یہ فیصلہ اسٹیٹ سیکیورٹی سرکٹ نے سنایا، جس کی سربراہی جج ناصر البدر نے کی جبکہ جج عمر الملیفی، عبداللہ الفالح اور سالم الزاید اس عدالتی پینل کا حصہ تھے۔ سلطان الشجاعی نے بطور عدالتی سیکرٹری فرائض انجام دیے۔
اس مقدمے میں کویت کے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے، ایران کے ساتھ تعاون کرنے، لبنانی تنظیم حزب اللہ میں شمولیت اختیار کرنے اور ریاستِ کویت کے خلاف دشمنانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزامات شامل تھے، جن میں پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا قتل بھی شامل۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



