ماسکو میں بڑے دہشتگرد حملے کا خدشہ، امریکا نے روس کو خطرے سے آگاہ کر دیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ماسکو میں بڑے دہشتگرد حملے کا خدشہ، امریکا نے روس کو خطرے سے آگاہ کر دیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو میں قائم امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسے آج 31 اکتوبر کو ماسکو کے زارٹسینو میوزیم ریزرو میں بڑے دہشتگرد حملے کے قابل اعتبار خطرے کا علم ہوا ہے، امریکی حکام متعلقہ روسی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
- امریکی سفارتخانے نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ اس علاقے سے دور رہیں اور ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔
- تاہم، وارننگ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کون کر رہا ہے۔
- زارٹسینو میوزیم ماسکو میں ایک شاہی محل اور پارک ہے جو گھومنے کیلیے ایک مشہور جگہ ہے، ویک اینڈ پر یہاں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو میں قائم امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسے آج 31 اکتوبر کو ماسکو کے زارٹسینو میوزیم ریزرو میں بڑے دہشتگرد حملے کے قابل اعتبار خطرے کا علم ہوا ہے، امریکی حکام متعلقہ روسی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
امریکی سفارتخانے نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ اس علاقے سے دور رہیں اور ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔
تاہم، وارننگ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کون کر رہا ہے۔
زارٹسینو میوزیم ماسکو میں ایک شاہی محل اور پارک ہے جو گھومنے کیلیے ایک مشہور جگہ ہے، ویک اینڈ پر یہاں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے۔
روسی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے منسلک ایک ٹیلی گرام چینل نے بتایا کہ پارک اب بند کر دیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے افسران احاطے میں موجود ہیں۔
اس سے قبل روس کی سکیورٹی سروس ایف ایس بی نے کہا تھا کہ اسے امریکا سے دہشتگرد حملے کی تیاری کے حوالے سے معلومات موصول ہوئی ہیں، جس کیلیے مناسب کارروائی جاری ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



