پاکستان کی ڈومیسٹک فضائی مارکیٹ میں فلائی جناح پہلے نمبر پر آگئی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان کی ڈومیسٹک فضائی مارکیٹ میں فلائی جناح پہلے نمبر پر آگئی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- فلائی جناح نے اندرون ملک 19 لاکھ 67 ہزار مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچایا، پی آئی اے کے ذریعے 18 لاکھ 51 ہزار جبکہ ایئر بلیو کے ذریعے 10 لاکھ 4 ہزار مسافروں نے سفر کیا۔
- اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت 37 ایئرلائنز فضائی خدمات فراہم کر رہی ہیں جن میں 5 ملکی اور 32 غیر ملکی ایئرلائنز شامل ہیں۔
- دستیاب اعدادوشمار کے مطابق امارات ایئرلائنز کراچی سے روزانہ 7 پروازیں چلاتی ہے جبکہ قطر ایئرویز پاکستان سے ہفتہ وار 28 پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان میں اندرون ملک مسافروں کی آمدورفت کے شعبے میں فلائی جناح نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
فلائی جناح نے اندرون ملک 19 لاکھ 67 ہزار مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچایا، پی آئی اے کے ذریعے 18 لاکھ 51 ہزار جبکہ ایئر بلیو کے ذریعے 10 لاکھ 4 ہزار مسافروں نے سفر کیا۔ ایئر سیال کے ذریعے 8 لاکھ 13 ہزار مسافروں نے اندرون ملک سفر کیا۔
اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت 37 ایئرلائنز فضائی خدمات فراہم کر رہی ہیں جن میں 5 ملکی اور 32 غیر ملکی ایئرلائنز شامل ہیں۔ ملکی ایئرلائنز میں فلائی جناح، پی آئی اے، ایئر بلیو، ایئر سیال اور ساؤتھ ایئر شامل ہیں جبکہ سرین ایئر اکتوبر 2025 سے بند ہے۔
دستیاب اعدادوشمار کے مطابق امارات ایئرلائنز کراچی سے روزانہ 7 پروازیں چلاتی ہے جبکہ قطر ایئرویز پاکستان سے ہفتہ وار 28 پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



