سعودی عرب میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 33.5 فیصد بڑھ گئی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سعودی عرب میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 33.5 فیصد بڑھ گئی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایس پی اے کے مطابق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سعودی معیشت کی بڑھتی ہوئی کشش اور وژن 2030 کے اہداف کی جانب اس کی مسلسل پیش رفت کی عکاس ہے۔
- سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ مملکت میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم بھی 8.2 فیصد سے بڑھ کر سال 2025 کے اختتام تک 1059 ارب ریال ہو گیا۔
- اس کی اہمیت کا اندازہ سال 2017 کے اعداد وشمار سے لگایا جاسکتا ہے۔
- اس طرح سرمایہ کاری کی سالانہ آمد میں اوسط مرکب شرح نمو24 فیصد جبکہ مجموعی سرمایہ کاری کے حج میں یہ شرح 10 فیصد رہی جو گزشتہ برسوں کے دوران سعودی معیشت میں آنے والی بڑی تبدیلیوں کی عکاسی کرتی ہے۔
خلیج بیورو (ریاض / دبئی): سعودی عرب میں گزشتہ برس براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 33.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سرمایہ کاری کا حجم تقریبا 159 ارب ریال تک پہنچ گیا۔
ایس پی اے کے مطابق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سعودی معیشت کی بڑھتی ہوئی کشش اور وژن 2030 کے اہداف کی جانب اس کی مسلسل پیش رفت کی عکاس ہے۔
سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ مملکت میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم بھی 8.2 فیصد سے بڑھ کر سال 2025 کے اختتام تک 1059 ارب ریال ہو گیا۔
اس کی اہمیت کا اندازہ سال 2017 کے اعداد وشمار سے لگایا جاسکتا ہے۔ اس عرصے میں بیرونی براہ راست سرمایہ کاری کی سالانہ آمد 5 گنا بڑھ چکی ہے جبکہ سرمایہ کاری کا مجموعی حجم بھی دگنا ہو گیا ہے۔
اس طرح سرمایہ کاری کی سالانہ آمد میں اوسط مرکب شرح نمو24 فیصد جبکہ مجموعی سرمایہ کاری کے حج میں یہ شرح 10 فیصد رہی جو گزشتہ برسوں کے دوران سعودی معیشت میں آنے والی بڑی تبدیلیوں کی عکاسی کرتی ہے۔
خیال رہے نیشنل ٹرانسفارمیشن پروگرام جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں معاون ہے وژن کے مجموعی اہداف میں سے 34 سٹریٹیجک اہداف کے حصول میں کردار ادا کررہا ہے جو مجموعی اہداف کا تقریبا 35 فیصد ہیں۔
اس مقصد کے لیے پروگرام کے تحت 310 سے زائد اقدامات پرعمل درآمد کیا جا رہا ہے جن کی سربراہی و نگرانی سات وزارتیں کر رہی ہیں جبکہ 50 سے زائد سرکاری و انتظای ادارے بھی اس عمل میں معاون ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



