فرنیچر نہ زیور، شادی کا تحفہ اب سولر پینلز اور بیٹریاں!

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "فرنیچر نہ زیور، شادی کا تحفہ اب سولر پینلز اور بیٹریاں!"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- شادیوں میں زیادہ تر تحائف میں دلہنوں کو زیورات، فرنیچر، ملبوسات اور دیگر قیمتی تحائف دیے جاتے ہیں تاہم بدلتے وقت اور حالات کے ساتھ اب تحائف کا رجحان بھی بدلنے لگا۔
- افریقی ملک میں شادی کے تحائف میں اب صرف دکھاوے کے بجائے ضروریات کو مدنظر رکھ کر تحائف دیے جا رہے ہیں۔
- بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں اب نوبیاہتا جوڑوں کو فرنیچر اور گھریلو اشیا کے بجائے سولر پینلز، انورٹرز اور لیتھیم بیٹریز تحفے میں دی جا رہی ہیں۔
شادیوں میں زیادہ تر تحائف میں دلہنوں کو زیورات، فرنیچر، ملبوسات اور دیگر قیمتی تحائف دیے جاتے ہیں تاہم بدلتے وقت اور حالات کے ساتھ اب تحائف کا رجحان بھی بدلنے لگا۔
افریقی ملک میں شادی کے تحائف میں اب صرف دکھاوے کے بجائے ضروریات کو مدنظر رکھ کر تحائف دیے جا رہے ہیں۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں اب نوبیاہتا جوڑوں کو فرنیچر اور گھریلو اشیا کے بجائے سولر پینلز، انورٹرز اور لیتھیم بیٹریز تحفے میں دی جا رہی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سولر سسٹمز کو شادی کی رجسٹریشن میں بھی روایتی تحائف کے ساتھ شامل کیا جانے لگا۔
تحائف کے انتخاب میں اس تبدیلی کی بڑی وجوہات پٹرول کی بڑھتی قیمتیں، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور سستی چینی سولر ٹیکنالوجی ہیں۔
نائیجیریا میں سولر سسٹمز کی بڑھتی طلب ظاہر کرتی ہے کہ لوگ اب شمسی توانائی کو محض متبادل نہیں بلکہ گھریلو زندگی کی بنیادی ضرورت سمجھنے لگے ہیں۔
یہاں سولر پینلز کی مقبولیت جنریٹرز، ٹیلی ویژنز اور ریفریجریٹرز جیسے روایتی گھریلو سامان سے بھی زیادہ ہو گئی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



