جرمنی: تیز رفتار گاڑی ہجوم میں جا گھسی، متعدد زخمی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "جرمنی: تیز رفتار گاڑی ہجوم میں جا گھسی، متعدد زخمی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز (26 اکتوبر کو) جرمنی کے علاقے ہینوور کے قریب ایک قصبے میں آدھی رات کو پیش آیا۔
- پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بعض کی حالت معمولی جب کہ کچھ کی حالت تشویش ناک۔
- حادثے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): جرمنی کے شمالی علاقے میں ایک تیز رفتار گاڑی لوگوں کے ہجوم میں جا گھسی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز (26 اکتوبر کو) جرمنی کے علاقے ہینوور کے قریب ایک قصبے میں آدھی رات کو پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بعض کی حالت معمولی جب کہ کچھ کی حالت تشویش ناک۔
حادثے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا، اس وقت وہاں قریب ہی پولیس کی ایک ٹیم معمول کی ٹریفک چیکنگ میں مصروف تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے مداخلت کر کے مزید نقصان کو روکنے کی کوشش کی اور گاڑی کو روکنے کے لیے اس پر فائرنگ بھی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات سے عندیہ ملتا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد ایک دوسرے کو جانتے تھے، تاہم حملے کی وجہ اور ان کے درمیان تعلقات کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
رپورٹ کے مطابق گاڑی میں سوار افراد موقع سے فرار ہو گئے، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ گاڑی کو لوگوں کے ہجوم میں کیوں گھسایا گیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



