یورپی سرحد کے قریب دیو قامت روسی ریڈار، دفاعی ڈھال یا خطرہ؟

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "یورپی سرحد کے قریب دیو قامت روسی ریڈار، دفاعی ڈھال یا خطرہ؟"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- فضا سے دیکھنے پر اس وسیع تنصیب کے تین بازو نمایاں دکھائی دیتے ہیں، جن میں سے ہر ایک کی لمبائی 500 میٹر سے زیادہ ہے۔
- اگرچہ روس نے باضابطہ طور پر اس تنصیب گاہ کی تعمیر کی تصدیق نہیں کی، تاہم سکیورٹی ماہر اور لیتھوانیا کی فوج کے سابق کمانڈر وائیڈوتاس مالینیونِس کے مطابق یہ ریڈار بہت بڑا ہو گا۔
- انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ گورڈیئفسک کے قریب زیر تعمیر اوور دی ہورائزن (OTH) ریڈار نظام کی نگرانی کی حد تقریباً 3,000 کلومیٹر ہو گی، جس سے روس یورپ کے تقریباً ہر حصے اور پورے یوکرین پر نظر رکھنے کے قابل ہو سکتا ہے۔
- اطلاعات کے مطابق یہ نظام سیٹلائٹ مواصلات میں مداخلت، طیاروں کی نقل و حرکت کی نگرانی اور بیلسٹک میزائلوں کا سراغ لگانے کی صلاحیت بھی رکھ سکتا ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): گوگل پر ڈی ڈبلیو کو ترجیح دیں گورڈیئفسک کے قریب یہ ریڈار نظام روس کو سیٹلائٹ مواصلات میں مداخلت، طیاروں کی نقل و حرکت کی نگرانی اور بیلسٹک میزائلوں کا سراغ لگانے کی صلاحیت فراہم کر سکتا ہے۔
فضا سے دیکھنے پر اس وسیع تنصیب کے تین بازو نمایاں دکھائی دیتے ہیں، جن میں سے ہر ایک کی لمبائی 500 میٹر سے زیادہ ہے۔ جنگلات سے گھرے ایک قدرتی محفوظ علاقے میں قائم یہ ڈھانچہ کسی سائنسی فلم کی مخلوق کا نشان یا پھر ماسکو کے وسیع انٹیلیجنس نیٹ ورک کے لیے لانچنگ پلیٹ فارم جیسا محسوس ہوتا ہے۔
اگرچہ روس نے باضابطہ طور پر اس تنصیب گاہ کی تعمیر کی تصدیق نہیں کی، تاہم سکیورٹی ماہر اور لیتھوانیا کی فوج کے سابق کمانڈر وائیڈوتاس مالینیونِس کے مطابق یہ ریڈار بہت بڑا ہو گا۔
انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ گورڈیئفسک کے قریب زیر تعمیر اوور دی ہورائزن (OTH) ریڈار نظام کی نگرانی کی حد تقریباً 3,000 کلومیٹر ہو گی، جس سے روس یورپ کے تقریباً ہر حصے اور پورے یوکرین پر نظر رکھنے کے قابل ہو سکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ نظام سیٹلائٹ مواصلات میں مداخلت، طیاروں کی نقل و حرکت کی نگرانی اور بیلسٹک میزائلوں کا سراغ لگانے کی صلاحیت بھی رکھ سکتا ہے۔
مالینیونِس کے بقول، ''اس ریڈار کا بنیادی مقصد دور دراز اہداف کی نگرانی اور پیشگی انتباہی صلاحیت حاصل کرنا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ نظام عملی طور پر تمام کام انجام دینے کے قابل ہو گا، لیکن اس وقت اس کی تعمیر یقینی طور پر جاری ہے۔‘‘۔
برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق یہ نظام بنیادی طور پر الیکٹرانک سگنلز کا پتا لگانے اور انہیں جام کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ اخبار نے اس ضمن میں فن لینڈ اور پولینڈ کی خلائی و دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی آئس آئی (ICEYE) کا حوالہ دیا ہے۔
مالینیونِس کے مطابق، ''روس اسے جارحانہ کارروائیوں میں بھی استعمال کر سکتا ہے تاکہ مخصوص اہداف کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر روس کو نیٹو افواج کی نقل و حرکت کے بارے میں پہلے سے اطلاع مل جائے، خاص طور پر نیٹو کی مشرقی سرحد پر کسی ممکنہ کارروائی کی صورت میں، تو اسے فیصلہ سازی کے لیے زیادہ وقت میسر آ سکتا ہے۔
لیٹویا کی جیو پولیٹیکل تجزیہ کار ایویجا دژاتکوویچا نے خبردار کیا ہے کہ سرد جنگ کے دور کی اس ٹیکنالوجی کی واپسی نیٹو کے لیے ایک چیلنج بن سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب جنگی حکمت عملی میں ڈرونز کا کردار تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
ڈی ڈبلیو سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا، ''یہ نظام روس کو کم بلندی پر پرواز کرنے والے ڈرون طیاروں کا بہتر انداز میں پتا لگانے میں مدد دے سکتا ہے، جس سے دفاعی حکمت عملی میں ڈرونز کی بڑھتی ہوئی اہمیت کسی حد تک کم ہو سکتی ہے۔‘‘۔
دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آئس آئی کا خیال ہے کہ اوور دی ہورائزن (OTH) ریڈار نظام میں توسیع اس بات کا ثبوت ہے کہ کالینن گراڈ کو جدید فوجی سینسرز اور الیکٹرانک جنگی نظاموں کے مرکز کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔
دژاتکوویچا کہتی ہیں، ''نیا ریڈار اس بات کی علامت ہے کہ کالینن گراڈ کے خطے میں فوجی برتری اور کنٹرول کے لیے روس اور نیٹو کے درمیان مقابلہ مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔‘‘۔
روس پہلے ہی یہ اشارہ دے چکا ہے کہ اگر نیٹو نے کالینن گراڈ کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی تو ماسکو جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر بھی غور کر سکتا ہے۔
بحیرہ بالٹک کے کنارے واقع کالینن گراڈ روس کا ایک ایسا الگ تھلگ خطہ ہے، جو نیٹو کے رکن ممالک پولینڈ اور لیتھوانیا کے درمیان واقع ہے۔ مشرق سے مغرب تک اس کی چوڑائی تقریباً 200 کلومیٹر جبکہ شمال سے جنوب تک 100 کلومیٹر بنتی ہے، مگر ماہرین کے مطابق اس کی فوجی اہمیت اس کے حجم سے کہیں زیادہ ہے۔
لیٹویا کی تجزیہ کار ایویجا دژاتکوویچا کے مطابق اس صورت حال کا ایک مثبت پہلو بھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے اٹھایا جانے والا ہر ایسا قدم، جس کے اثرات یورپ کے مزید دور دراز ممالک تک پہنچ سکتے ہوں، پورے براعظم کو ماسکو کی وجہ سے ممکنہ خطرے کو زیادہ سنجیدگی سے لینے پر مجبور کرتا ہے۔
ان کے بقول، ''روس کی جانب سے ملنے والے ایسے تشویش ناک اشاروں سے مغربی ممالک کو اپنی دفاعی تیاریوں میں تیزی کی ترغیب ملنا چاہیے، جس سے نیٹو اور یورپ کی اجتماعی دفاعی صلاحیت اور قوت مزید قابِ اعتماد بنے گی۔‘‘۔
لیتھوانیا کی فوج کے سابق کمانڈر وائیڈوتاس مالینیونِس بھی اس بات سے متفق ہیں کہ روسی جارحیت کے دور میں یورپی رہنماؤں کے لیے سب سے اہم سبق بدلتے حالات کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرنا ہے۔
تاہم وہ روس کے اس نئے ریڈار نظام کی ایک ممکنہ کمزوری بھی بیان کرتے ہیں۔ ان کے بقول، ''اس نئے روسی ریڈار کا ایک نقصان بھی ہے۔ چونکہ یہ بہت بڑا ہے، اس لیے اسے نشانہ بنانا بھی نسبتاً آسان ہو سکتا ہے۔‘‘۔
یہی وجہ ہے کہ بعض ماہرین کے نزدیک کالینن گراڈ میں تعمیر ہونے والا یہ دیو قامت ریڈار جتنا روس کے لیے طاقتور نگرانی کا ذریعہ بن سکتا ہے، اتنا ہی کسی ممکنہ تنازعے کی صورت میں مخالف فریق کے لیے ایک نمایاں ہدف بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔


