حکومت کو مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے: فواد چوہدری

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "حکومت کو مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے: فواد چوہدری"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر چین جائیں، امریکا جائیں ہر جگہ استقبال ہوتا ہے، سعودی عرب اور ایران دونوں ہماری بات سنتے ہیں۔
- فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکا ہماری بات کو اہمیت دیتا ہے، ہمیں یہ پوزیشن برقرار رکھنی چاہیے، ہمیں ملک کے اندرونی حالات ٹھیک کرنے چاہئیں، سیاسی ماحول کو بہتر بنایا جائے۔
- انہوں نے کہا کہ پچھلے 4 سال میں ملک میں تلخی بہت بڑھ گئی ہے، پیٹرول 400 روپے ہو گیا، مہنگائی سے عوام کی تکلیف میں اضافہ ہوا، حالات ایسے ہی رہے تو حکمران طبقے کو جو سہولتیں حاصل ہیں وہ بھی ختم ہو جائیں گی، ملک اب تک اپنے خاص طبقے کو پالتا رہا ہے، اگر ہم نے اپنی چیزوں پر نظرثانی نہ کی تو ان کو پالنا بھی مشکل ہو جائے گا۔
- سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف، تحریک تحفظ آئین کی قیادت اور سلمان اکرم راجہ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، پی ٹی آئی کی جو قیادت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے ان سے مذاکرات کیے جائیں۔
اسلام آباد (قومی بیورو): سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چند سال میں عالمی سطح پر یونیک پوزیشن حاصل کر لی ہے، آج جو مقام ہمارے لیڈرز کو دنیا بھر میں مل رہا ہے اس کی مثال کم ملتی ہے۔
لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر چین جائیں، امریکا جائیں ہر جگہ استقبال ہوتا ہے، سعودی عرب اور ایران دونوں ہماری بات سنتے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکا ہماری بات کو اہمیت دیتا ہے، ہمیں یہ پوزیشن برقرار رکھنی چاہیے، ہمیں ملک کے اندرونی حالات ٹھیک کرنے چاہئیں، سیاسی ماحول کو بہتر بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے 4 سال میں ملک میں تلخی بہت بڑھ گئی ہے، پیٹرول 400 روپے ہو گیا، مہنگائی سے عوام کی تکلیف میں اضافہ ہوا، حالات ایسے ہی رہے تو حکمران طبقے کو جو سہولتیں حاصل ہیں وہ بھی ختم ہو جائیں گی، ملک اب تک اپنے خاص طبقے کو پالتا رہا ہے، اگر ہم نے اپنی چیزوں پر نظرثانی نہ کی تو ان کو پالنا بھی مشکل ہو جائے گا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف، تحریک تحفظ آئین کی قیادت اور سلمان اکرم راجہ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، پی ٹی آئی کی جو قیادت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے ان سے مذاکرات کیے جائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیرِ حراست رہنماؤں سے بات کی جائے، حماد اظہر سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ نرمی کا رویہ اختیار کریں، زیرِ حراست پی ٹی آئی قیادت کو ریلیف دیا جائے تو مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن صرف سیاسی نہیں مذہبی رہنما بھی ہیں، حکومت کو ان سے متعلق اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے، مولانا فضل الرحمٰن اپنے تلخ بیانات واپس لیں اور حکومت بھی مثبت سمت میں قدم بڑھائے۔
انہوں نے کہا کہ جب سے محسن نقوی نے نئے صوبوں کی بات کی، ن لیگ نے ان کے خلاف مہم شروع کر دی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نئے صوبوں کے خلاف ہیں، تحریکِ انصاف نئے صوبوں کی حامی ہے، حکومت ان سے بات کرے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



