حج 2027: پاکستان میں پرائیویٹ سکیم کے تحت 80 فیصد نشستوں کی بکنگ مکمل

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "حج 2027: پاکستان میں پرائیویٹ سکیم کے تحت 80 فیصد نشستوں کی بکنگ مکمل"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پرائیویٹ حج سکیم کے تحت اب تک 80 فیصد نشستوں کی بکنگ مکمل ہو چکی ہے جبکہ تقریباً 15 ہزار نشستیں باقی ہیں۔
- ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے تحت عازمین حج نے واجبات کی مد میں مجموعی طور پر 57 ارب 50 کروڑ روپے جمع کروا دیے ہیں۔
- ترجمان نے واضح کیا کہ رواں سال پاک حج ایپ اور ڈیجیٹل پورٹل پر موجود تمام پرائیویٹ حج پیکیجز میں عازمین حج کے لیے قربانی کی رقم پہلے سے شامل ہے جس کی مالیت 55 ہزار روپے فی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان میں حج 2027 کے لیے سرکاری سکیم کے تحت بکنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد پرائیویٹ سکیم میں درخواستوں اور بکنگ کے عمل میں تیزی آ ئی۔
پرائیویٹ حج سکیم کے تحت اب تک 80 فیصد نشستوں کی بکنگ مکمل ہو چکی ہے جبکہ تقریباً 15 ہزار نشستیں باقی ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے تحت عازمین حج نے واجبات کی مد میں مجموعی طور پر 57 ارب 50 کروڑ روپے جمع کروا دیے ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ رواں سال پاک حج ایپ اور ڈیجیٹل پورٹل پر موجود تمام پرائیویٹ حج پیکیجز میں عازمین حج کے لیے قربانی کی رقم پہلے سے شامل ہے جس کی مالیت 55 ہزار روپے فی کس۔
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کے تحت عازمین کو ہدایت کی کہ وہ بکنگ اور واجبات کی ادائیگی 20 نومبر سے قبل مقررہ ڈیجیٹل ذرائع سے کریں تاکہ شفافیت برقرار رہے اور حج انتظامات بروقت مکمل کیے جا سکیں۔
اس سے قبل سرکاری حج سکیم کے تحت واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کے لیے عازمین حج کو ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی تھی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



