حج کانفرنس و نمائش: پاکستان حج مشن کے لیے ایک اور اعزاز

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "حج کانفرنس و نمائش: پاکستان حج مشن کے لیے ایک اور اعزاز"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹرعبدالفتاح مشاط اور دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے یہ اعزاز پاکستان حج مشن کی نمائندگی کرتے ہوئے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل حج محمد عارف اسلم راؤ نے وصول کیا۔
- پاکستان ان چار ملکوں میں شامل تھا جن کے حج مشن سربراہان کو سٹیج پر مدعو کر کے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔
- وزارتِ حج و عمرہ کے زیر اہتمام ’مکہ سے دنیا تک‘ کی تھیم کے تحت حج کانفرنس و نمائش کا انعقاد پِلگرم ایکسپیریئنس پروگرام کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔
- کانفرنس میں پاکستان کے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستانی وفد کی سربراہی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): جدہ سپر ڈوم میں چھٹی حج کانفرنس اینڈ ایکسپو کی اختتامی تقریب میں سعودی وزارت حج و عمرہ نے پاکستان حج مشن کو بہترین خدمات کے اعتراف میں خصوصی اعزاز سے نوازا ہے۔
سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹرعبدالفتاح مشاط اور دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے یہ اعزاز پاکستان حج مشن کی نمائندگی کرتے ہوئے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل حج محمد عارف اسلم راؤ نے وصول کیا۔
پاکستان ان چار ملکوں میں شامل تھا جن کے حج مشن سربراہان کو سٹیج پر مدعو کر کے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ دیگر تین ملکوں میں ترکی، ملائیشیا اور عراق شامل تھے۔
وزارتِ حج و عمرہ کے زیر اہتمام ’مکہ سے دنیا تک‘ کی تھیم کے تحت حج کانفرنس و نمائش کا انعقاد پِلگرم ایکسپیریئنس پروگرام کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔
کانفرنس میں پاکستان کے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستانی وفد کی سربراہی۔
وفد میں سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا، جوائنٹ سیکرٹری حج سید عبدالوحید شاہ، پاکستان حج مشن سے ڈائریکٹر حج مدینہ زاہد سہیل، ڈپٹی ڈائریکٹر حج عزیز اللہ خان شریک ہوئے۔
کانفرنس کی اختتامی تقریب میں 150 سے زائد ملکوں اور 520 سے زیادہ سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے نمائندے شریک تھے۔
یہ عالمی اجتماع حج خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے، انتظامی استعداد بڑھانے اور عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تجربات اور جدید حل کے تبادلے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





