گھریلو صارفین کو سردیوں میں کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟ نیا شیڈول آگیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "گھریلو صارفین کو سردیوں میں کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟ نیا شیڈول آگیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے حکومتِ پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں گھریلو صارفین کے لیے سردیوں کے موسم کا خصوصی گیس سپلائی شیڈول جاری کر دیا۔
- ایس ایس جی سی نے بتایا کہ سردیوں میں گھریلو کھانا پکانے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 24 گھنٹوں میں سے 3 مخصوص اوقات کے دوران گیس فراہم کی جائے گی۔
- ناشتہ کے لئے صبح 6:30 بجے سے صبح 9:00 بجے۔
- دوپہر کے کھانے کے لیے 12:00 بجے سے دوپہر 2:30 بجے۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی : موسم سرما کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا، جس کے تحت صارفین کو 3 مخصوص اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے حکومتِ پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں گھریلو صارفین کے لیے سردیوں کے موسم کا خصوصی گیس سپلائی شیڈول جاری کر دیا۔
ایس ایس جی سی نے بتایا کہ سردیوں میں گھریلو کھانا پکانے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 24 گھنٹوں میں سے 3 مخصوص اوقات کے دوران گیس فراہم کی جائے گی۔
ناشتہ کے لئے صبح 6:30 بجے سے صبح 9:00 بجے۔
دوپہر کے کھانے کے لیے 12:00 بجے سے دوپہر 2:30 بجے۔
رات کے کھانے کے لئے شام 6:00 بجے سے رات 9:00 بجے۔
کمپنی نے شہریوں کو اپنے روزمرہ کھانا پکانے کے امور انہی اوقات کے مطابق ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے تاہم کسی بھی شکایت یا معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1199 یا آفیشل ویب سائٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب کراچی کی سیٹی کورٹ کے سینئر سول جج (غربی) نے اورنگی ٹاؤن میں 2022ء کے دوران گیس پائپ لائن دھماکے میں جاں بحق ہونے والے جوڑے کی بیٹی علیزہ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ایس ایس جی سی کو 3 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ بار بار گیس لیکج کی شکایات کے باوجود پائپ لائن کی مرمت نہ کرنا ایس ایس جی سی کی سنگین غفلت کا ثبوت ہے۔
متاثرہ بیٹی نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ عثمان فاروق کے توسط سے 9 کروڑ روپے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ گیس کی محفوظ فراہمی اور لائنوں کی دیکھ بھال کی تمام تر ذمہ داری ایس ایس جی سی پر عائد ہوتی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



