ضرورت پڑی تو ایران کی جوہری تنصیبات پر 10 منٹ میں حملہ کر سکتے ہیں، ٹرمپ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ضرورت پڑی تو ایران کی جوہری تنصیبات پر 10 منٹ میں حملہ کر سکتے ہیں، ٹرمپ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور ایران معاہدہ کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے تاہم واشنگٹن اس معاملے میں کسی قسم کی جلد بازی نہیں کرنا چاہتا۔
- امریکی صدر نے ایران کے طرزِعمل پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران معاہدہ کرنے کے بعد اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ جاتا ہے اس لیے اسے زیادہ قابلِ بھروسا نہیں سمجھتے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی ایک یا دو جوہری تنصیبات اب بھی امریکی کارروائی کی زد میں آنے سے باقی ہیں اور ضرورت پڑنے پر انہیں صرف 10 منٹ میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور ایران معاہدہ کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے تاہم واشنگٹن اس معاملے میں کسی قسم کی جلد بازی نہیں کرنا چاہتا۔
امریکی صدر نے ایران کے طرزِعمل پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران معاہدہ کرنے کے بعد اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ جاتا ہے اس لیے اسے زیادہ قابلِ بھروسا نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ ایران واقعی کسی معاہدے پر پہنچتا ہے یا نہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



