’ریفائنریوں کا فارنسک ہو تو پٹرول 50 روپے سستا ہو سکتا ہے‘

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "’ریفائنریوں کا فارنسک ہو تو پٹرول 50 روپے سستا ہو سکتا ہے‘"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پٹرولیم ڈیلرز کا کراچی میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں منافع اور عوامی ریلیف پر غور کیا گیا۔
- ملک خدا بخش نے کہا کہ ریفائنریوں نےصرف 3ماہ میں سال بھر کے برابر منافع کمایا ہے اور وزیر پٹرولیم کا بیان ہمارے تحفظات کی تصدیق کرتا ہے۔
- ریفائنریز نے منافع بھی بہت کمایا ہے۔
- عہدیدار انورکمال نے کہا کہ عوام کو پٹرول پر 40 سے 50 روپے فی لیٹر تک ریلیف دیا جا سکتا ہے، ریفائنریوں نے مبینہ طور پر ناجائز منافع کمایا اور عوام کو ان کا حق واپس دلایا جائے، تمام ریفائنریوں کے مالی معاملات کا جامع فارنسک آڈٹ کرایا جائے۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): پٹرولیم ڈیلرز نے ریفائنریوں کے منافع کا فارنسک آڈٹ کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
پٹرولیم ڈیلرز کا کراچی میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں منافع اور عوامی ریلیف پر غور کیا گیا۔ پٹرولیم ڈیلرز کے عہدیدار ملک خدا بخش نے کہا کہ ریفائنریوں کا فارنسک آڈٹ ہو تو پٹرول 50 روپے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے، ریفائنریوں کے منافع کی حقیقت سامنے لانے کیلئے شفاف فارنسک آڈٹ کرایا جائے۔
ملک خدا بخش نے کہا کہ ریفائنریوں نےصرف 3ماہ میں سال بھر کے برابر منافع کمایا ہے اور وزیر پٹرولیم کا بیان ہمارے تحفظات کی تصدیق کرتا ہے۔
ریفائنریز نے منافع بھی بہت کمایا ہے۔
عہدیدار انورکمال نے کہا کہ عوام کو پٹرول پر 40 سے 50 روپے فی لیٹر تک ریلیف دیا جا سکتا ہے، ریفائنریوں نے مبینہ طور پر ناجائز منافع کمایا اور عوام کو ان کا حق واپس دلایا جائے، تمام ریفائنریوں کے مالی معاملات کا جامع فارنسک آڈٹ کرایا جائے۔
ڈیلرز نے کہا کہ فارنسک آڈٹ سے ریفائنریوں کے ماضی کے منافع کی حقیقت سامنے آئے گی، مستقبل میں عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کا راستہ روکنا ہو گا، پٹرولیم سیکٹر کی فیصلہ ساز کمیٹیوں میں ڈیلرز کے نمائندے شامل کیے جائیں، پٹرولیم سیکٹر کے اہم اسٹیک ہولڈرز کو پالیسی سازی سے باہر نہ رکھا جائے۔
پیٹرولیم قیمتوں کا نیا نظام۔۔۔ ریفائنریوں نے حکومت کو مشکل میں ڈال دیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



