اسلحہ لائسنس سے متعلق اہم خبر

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "اسلحہ لائسنس سے متعلق اہم خبر"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- محکمہ داخلہ کے مطابق آزاد کشمیر میں رہائش پذیر لائسنس فوری پولیس اسٹیشن میں رجسٹر کرائیں جس کے لیے ایس ایچ او یا نامزد نمائندہ لائسنس تفصیلات درج کر کے رجسٹریشن سلپ دے گا اور روزانہ مصدقہ فہرستیں متعلقہ ڈی سی اور ایس پی کو ارسال کی جائیں گی۔
- محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ 10 روز میں رجسٹریشن نہ کرانے والے تمام لائسنس منسوخ تصور ہوں گے بغیر رجسٹریشن ہتھیار رکھنے والوں کو گرفتار اور قانونی کارروائی ہو گی۔
- محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ خصوصی ہدایات میں غیر قانونی ہتھیاروں کے استعمال اور رسد روکنے کےلیے جاری کی گئیں۔
- دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں اسلحے کی نمائش پر عائد پابندی میں مزید توسیع کر دی گئی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): آزاد جموں و کشمیر میں اسلحہ لائسنس کی لازمی رجسٹریشن اور پالیسی کا نفاذ ہو گیا۔
محکمہ داخلہ کے مطابق آزاد کشمیر میں رہائش پذیر لائسنس فوری پولیس اسٹیشن میں رجسٹر کرائیں جس کے لیے ایس ایچ او یا نامزد نمائندہ لائسنس تفصیلات درج کر کے رجسٹریشن سلپ دے گا اور روزانہ مصدقہ فہرستیں متعلقہ ڈی سی اور ایس پی کو ارسال کی جائیں گی۔
محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ 10 روز میں رجسٹریشن نہ کرانے والے تمام لائسنس منسوخ تصور ہوں گے بغیر رجسٹریشن ہتھیار رکھنے والوں کو گرفتار اور قانونی کارروائی ہو گی۔
محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ خصوصی ہدایات میں غیر قانونی ہتھیاروں کے استعمال اور رسد روکنے کےلیے جاری کی گئیں۔
دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں اسلحے کی نمائش پر عائد پابندی میں مزید توسیع کر دی گئی۔
سندھ حکومت نے اسلحے کی نمائش پر عائد پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کی جو یکم نومبر سے نافذ رہے گی۔ رجسٹرڈ نجی سکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز کو دوران ڈیوٹی اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی۔
علاوہ ازیں، گاڑی میں نقل و حرکت کے دوران اسلحہ دکھانے یا لہرانے کی اجازت نہیں ہوگی، سکیورٹی گارڈز گشت یا کھلی جگہوں پر ڈیوٹی کے دوران ہتھیار ظاہر نہیں کر سکیں گے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



