ایل پی جی کی بلا تعطل فراہمی کیلیے امپورٹرز نے حکومت سے سکیورٹی مانگ لی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایل پی جی کی بلا تعطل فراہمی کیلیے امپورٹرز نے حکومت سے سکیورٹی مانگ لی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایل پی جی امپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ مکرم وحید نے سیکرٹری وزارت پٹرولیم اور ڈی جی نیشنل لاجسٹک کارپوریشن راولپنڈی کو خط لکھا ہے جس میں سے ہنگامی مدد کی اپیل۔
- خط میں کہا گیا ہے کہ ایران سے منسلک 3 بڑے بارڈر گبد، مند اور چاغی / ماشخیل کمرشل آمدورفت کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔
لاہور (بیورو رپورٹ): ایل پی جی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور سنگین بحران سے بچنے کے لیے ایل پی جی امپورٹرز نے سکیورٹی مانگ لی، امپورٹرز نے کہا ہے کہ ایران کے تین بارڈرز بند ہیں جبکہ سکیورٹی ناقص ہے جس کے سبب ایل پی جی باوزر کی ٹرانسپورٹیشن میں مسائل کا سامنا۔
ایل پی جی امپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ مکرم وحید نے سیکرٹری وزارت پٹرولیم اور ڈی جی نیشنل لاجسٹک کارپوریشن راولپنڈی کو خط لکھا ہے جس میں سے ہنگامی مدد کی اپیل کی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ایران سے منسلک 3 بڑے بارڈر گبد، مند اور چاغی / ماشخیل کمرشل آمدورفت کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ اس وقت صرف تفتان بارڈر آپریشنل ہے جبکہ بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے تفتان سے پنجاب تک گاڑیوں کی نقل و حرکت شدید متاثر ہے ایل پی جی لانے والی جو گاڑیاں عام طور پر 3 سے 4 دن میں پنجاب پہنچ جاتی تھیں، اب خراب کانوائے سسٹم، بار بار روکے جانے اور سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے 10 دن سے زیادہ لے رہی ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



