بین الاقوامی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "بین الاقوامی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق برینٹ خام تیل 1.32 فیصد بڑھ کر 115.37 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس 1.48 فیصد اضافے سے 101.36 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہا۔
- واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے اثرات اب پاکستانی معیشت پر واضح طور پر نمایاں ہونے لگے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک کا امپورٹ بل تیزی سے بڑھنے لگا۔
- مہنگے خام تیل کی خریداری کے باعث ستمبر 2026 میں پاکستان کی درآمدات کا حجم گزشتہ 51 ماہ کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔
خلیج بیورو (ریاض / دبئی): دبئی: بین الاقوامی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق برینٹ خام تیل 1.32 فیصد بڑھ کر 115.37 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس 1.48 فیصد اضافے سے 101.36 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہا۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے اثرات اب پاکستانی معیشت پر واضح طور پر نمایاں ہونے لگے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک کا امپورٹ بل تیزی سے بڑھنے لگا۔
مہنگے خام تیل کی خریداری کے باعث ستمبر 2026 میں پاکستان کی درآمدات کا حجم گزشتہ 51 ماہ کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔
ستمبر 2026 کے دوران پاکستان کا درآمدی بل 6 ارب 17 کروڑ ڈالرسے تجاوز کر گیا، جبکہ مجموعی ملکی درآمدات 6.2 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات اور غذائی اشیاء کی درآمدات میں ہونے والے اضافے نے امپورٹ بل کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے پاکستان کے درآمدی اخراجات پر شدید دباؤ بڑھ رہا ہے، جبکہ مہنگے تیل اور خوراک کی فراوانی کو برقرار رکھنے کے لیے کی جانے والی ان درآمدات نے ملکی طلب میں بھی اضافہ کر دیا۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ بڑھتا ہوا امپورٹ بل ملکی معیشت اور بیرونی ادائیگیوں کے توازن کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے حکومتی سطح پر مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



