بھارتیوں نے ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے اجے دیوگن کو ’ابوبکر‘ قرار دے دیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "بھارتیوں نے ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے اجے دیوگن کو ’ابوبکر‘ قرار دے دیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ’درِ نجات‘ پورے جنوبی ایشیا کے لوگوں کے لیے ایک جنون کی حیثیت اختیار کر گیا ہے، اس ڈرامے نے ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ناظرین کے دل جیتے ہیں۔
- کئی نامور شخصیات اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو ڈرامے کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اب بھارتی ناظرین بھی اپنے لیے ایک ’ابو بکر‘ کی تلاش میں ہیں۔
- ایک بھارتی مداح نے فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں اجے دیوگن کے کردار ’ونراج‘ کا موازنہ ’درِ نجات‘ کے ’ابو بکر‘ سے کیا۔
- انہوں نے لکھا کہ 90 کی دہائی میں ان کے پاس بھی اپنا ایک ’ابو بکر‘ موجود تھا کیونکہ اس ناظر کے مطابق دونوں کرداروں میں یکساں خوبیاں پائی جاتی ہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): بھارتی صارفین نے سپر ہٹ فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے اجے دیوگن ’ونراج‘ کو درِ نجات کا ’ابوبکر‘ قرار دے دیا۔
’درِ نجات‘ پورے جنوبی ایشیا کے لوگوں کے لیے ایک جنون کی حیثیت اختیار کر گیا ہے، اس ڈرامے نے ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ناظرین کے دل جیتے ہیں۔
کئی نامور شخصیات اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو ڈرامے کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اب بھارتی ناظرین بھی اپنے لیے ایک ’ابو بکر‘ کی تلاش میں ہیں۔
ایک بھارتی مداح نے فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں اجے دیوگن کے کردار ’ونراج‘ کا موازنہ ’درِ نجات‘ کے ’ابو بکر‘ سے کیا۔
انہوں نے لکھا کہ 90 کی دہائی میں ان کے پاس بھی اپنا ایک ’ابو بکر‘ موجود تھا کیونکہ اس ناظر کے مطابق دونوں کرداروں میں یکساں خوبیاں پائی جاتی ہیں۔
۔تاہم، ’درِ نجات‘ کے بھارتی مداحوں نے اس رائے سے سخت اختلاف کیا۔
ایک صارف نے کہا کہ ہرگز نہیں! دونوں کہانیاں بالکل مختلف ہیں، سلمان، ’زامل‘ نہیں تھا۔“ ایک اور صارف نے لکھا کہ ہمیں ہر اچھی چیز پر سب سے پہلے اپنا دعویٰ جتانے کی ضرورت نہیں ہے۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’ابو بکر‘ ایک منفرد اور اصل کردار ہے۔ چوتھے مداح نے تبصرہ کیا کہ یہ دونوں بالکل بھی ایک جیسے نہیں ہیں اور ’ابو بکر‘ کہیں زیادہ خوبرو ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



