ایران 6 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل بنانے کیلئے تیار

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران 6 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل بنانے کیلئے تیار"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب چیئرمین جنرل حیات مقدم نے بیان میں کہا ہے کہ ایران 6 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
- ان کا کہنا تھا کہ ایران کی وزارتِ دفاع اور پاسدارانِ انقلاب مشترکہ طور پر 6 ہزار کلومیٹر رینج کے میزائل تیار کر سکتے ہیں، جس کے لیے باقاعدہ طور پر وزیرِ دفاع سے بین البراعظمی میزائلوں کی تیاری کی درخواست کر دی گئی ہے۔
- جنرل حیات مقدم نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے تیار کردہ نئے بیلسٹک میزائل براہِ راست امریکی سرزمین تک پہنچنے کے لیے کافی ہوں گے۔
- انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر ان میزائلوں کی رینج کو بڑھا کر 15 ہزار کلومیٹر تک بھی لے جایا جا سکتا ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): تہران : ایران نے 6 ہزار کلومیٹر رینج کے بیلسٹک میزائل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا رینج کو بڑھا کر 15 ہزار کلومیٹر تک بھی لے جایا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب چیئرمین جنرل حیات مقدم نے بیان میں کہا ہے کہ ایران 6 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی وزارتِ دفاع اور پاسدارانِ انقلاب مشترکہ طور پر 6 ہزار کلومیٹر رینج کے میزائل تیار کر سکتے ہیں، جس کے لیے باقاعدہ طور پر وزیرِ دفاع سے بین البراعظمی میزائلوں کی تیاری کی درخواست کر دی گئی ہے۔
جنرل حیات مقدم نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے تیار کردہ نئے بیلسٹک میزائل براہِ راست امریکی سرزمین تک پہنچنے کے لیے کافی ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر ان میزائلوں کی رینج کو بڑھا کر 15 ہزار کلومیٹر تک بھی لے جایا جا سکتا ہے۔
ایٹمی پروگرام پر بات کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ ایٹمی بم کی تیاری فی الحال قومی سلامتی کمیشن کے سرکاری ایجنڈے میں شامل نہیں، پارلیمنٹ کے کچھ ارکان نے انفرادی تقاریر میں جوہری ہتھیاروں کا ذکر ضرور کیا ہے، تاہم اس پر کوئی باضابطہ بحث یا کارروائی نہیں ہوئی۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایٹمی بم کی تیاری یا اس سمت میں کوئی بھی قدم اٹھانے کے لیے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی باضابطہ اجازت اور فتویٰ درکار ہوگا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



