بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن
بین الاقوامی6 دن پہلے•4 نومبر 2026•وقت اشاعت: رات 10:35
🇬🇧 English

ایران جنگ مِڈ ٹرم الیکشن میں شکست کی وجہ بنی: امریکی نائب صدر

ڈاکٹر عاصم رضاایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور
ایران جنگ مِڈ ٹرم الیکشن میں شکست کی وجہ بنی: امریکی نائب صدر
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران جنگ مِڈ ٹرم الیکشن میں شکست کی وجہ بنی: امریکی نائب صدر"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک طویل بیان میں کہا کہ ’ہماری شکست کی وجہ جنگ ہے۔
  • امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ ’آپ اگر یہ دلیل دینا چاہتے ہیں کہ یہ جنگ اِس قدر اہم تھی کہ اِس کی خاطر اگلے چھ برس کے لیے سینیٹ سے ہاتھ دھونا بھی قابلِ قبول تھا، تو ضرور ایسا کریں۔
  • انہوں نے کہا کہ ’لیکن ہر کوئی یہ جانتا ہے کہ ہماری شکست کی وجہ کیا تھی۔
  • منگل کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی غیر معمولی کامیابی نے سال 2028 کے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی نامزدگی کے لیے جے ڈی وینس کی سابقہ حیثیت پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ’ایران جنگ نے وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی شکست یقینی بنا دی۔‘ اُن کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ 2028 کے صدارتی انتخابات میں ممکنہ طور پر ری پبلکن پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں اور خود کو ایک غیر مقبول جنگ سے الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک طویل بیان میں کہا کہ ’ہماری شکست کی وجہ جنگ ہے۔ صدر نے خود گزشتہ رات اس بات کا اعتراف کیا تھا۔‘ اُن کا اشارہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اُس بیان کی جانب تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران جنگ شکست کی ایک وجہ ضرور تھی، لیکن اِس کے باوجود یہ جنگ جائز تھی۔

امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ ’آپ اگر یہ دلیل دینا چاہتے ہیں کہ یہ جنگ اِس قدر اہم تھی کہ اِس کی خاطر اگلے چھ برس کے لیے سینیٹ سے ہاتھ دھونا بھی قابلِ قبول تھا، تو ضرور ایسا کریں۔ دلیل دیں کہ یہ قیمت ادا کرنا مناسب تھا۔ آپ اِس بات سے اتفاق کریں یا اختلاف، کم از کم یہ ایک دیانت دارانہ مؤقف تو ہوگا۔‘۔

انہوں نے کہا کہ ’لیکن ہر کوئی یہ جانتا ہے کہ ہماری شکست کی وجہ کیا تھی۔ اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر کوئی بھی دیانت دارانہ گفتگو اِسی حقیقت کو تسلیم کرنے سے شروع ہونی چاہیے۔‘۔

منگل کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی غیر معمولی کامیابی نے سال 2028 کے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی نامزدگی کے لیے جے ڈی وینس کی سابقہ حیثیت پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ انہیں اب تک اس دوڑ میں سب سے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا تھا۔

جے ڈی وینس وینس نے تاحال باضابطہ طور پر صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان نہیں کیا۔

امریکی خارجہ پالیسی میں فوجی مداخلت کے دیرینہ اور کھلے ناقد جے ڈی وینس کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ وہ پس پردہ ایران کے خلاف اِس جنگ کے مخالف تھے جس کا آغاز صدر ٹرمپ اور اسرائیل نے فروری کے اواخر میں کیا تھا۔

امریکی نائب صدر نے اِس بات کا بھی اعتراف کیا کہ دو برس قبل صدر ٹرمپ اور انہیں ووٹ دینے والے ری پبلکن ووٹرز نے ایران جنگ اور اِس کے امریکی معیشت پر اثرات کے باعث اب اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کر لی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ اب بھی آپ کے صدر ہیں: وائٹ ہائوس۔

وائٹ ہاؤس نے بدھ کے روز کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ’اب بھی آپ کے صدر ہیں۔‘ یہ بیان صدر ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کو وسط مدتی انتخابات میں بدترین شکست کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔ اِن انتخابات کو ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت کے بارے میں عوامی رائے کا فیصلہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے یہ پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے جاری کیا، جس کے ساتھ ایک تصویر بھی منسلک کی گئی۔ تصویر میں صدر ٹرمپ اوول آفس میں واقع اپنے صدارتی ڈیسک کے پیچھے سے تیوریاں چڑھائے سامنے دیکھ رہے ہیں۔

منگل کو ہونے والے انتخابات میں حزب اختلاف کی جماعت ڈیموکریٹس نے ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جس سے صدر ٹرمپ اور ری پبلکن پارٹی کو ایک بڑا سیاسی دھچکا لگا ہے۔

کانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ اِس بات کا اشارہ ہے کہ امریکی سیاست پر صدر ٹرمپ کی مضبوط گرفت اب ختم ہو رہی ہے۔ اِس کامیابی کے بعد ڈیموکریٹس کو قانون سازی کے لیے بل پیش کرنے، ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف تحقیقات شروع کرنے اور اُن کی جانب سے مختلف عہدوں پر کی جانے والی تقرریوں کو روکنے کا اختیار حاصل ہو گیا ہے۔

انتخابی نتائج سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی عوام میں مہنگائی اور روزمرہ اخراجات میں اضافے، درآمدی محصولات اور ایران کے ساتھ صدر ٹرمپ کی جنگ پر شدید ناراضی پائی جاتی ہے۔ ایران جنگ کے باعث قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جس نے پہلے ہی غیر مقبول صدر کے خلاف عوامی بے چینی کو مزید بڑھایا ہے۔

تاہم صدر ٹرمپ نے اپنے صدارتی ویٹو کے اختیار کو استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اِس کے بعد اب یہ سوال پیدا ہو گیا ہے کہ ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے باوجود ڈیموکریٹس عملی طور پر کتنی قانون سازی کر سکیں گے۔

ڈاکٹر عاصم رضا

ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•1 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاہم تہران عوامی سطح پر اس خواہش کا اظہار نہیں کر رہا، امریکی صدر۔

11 نومبر 2026•1 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکی

ایران نے اپنے دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے مثالی کامیابی حاصل کرلی ہے، میجر جنرل علی عبداللہی۔

11 نومبر 2026•1 منٹ پہلے•مریم نقوی

جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

ملک بھر میں اجلاس منعقد ہوئے، محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے، ہلال کمیٹی۔

11 نومبر 2026•32 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتی

(2026-11-15): نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے ملک بھر میں جاری موٹروے اور ہائی وے انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی نگرانی کے لیے کوالیفائیڈ سول انجینئرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائر...

11 نومبر 2026•32 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

موٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاں

(2026-11-12): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP) نے جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ (BPS-15)، اسٹینو ٹائپسٹ (BPS-14)، فوٹو گرافر اور کلرک کے عہدوں پر نئی سرکاری بھرت...

11 نومبر 2026•32 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

پاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈول

(2026-11-10): پاک فوج نے بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 کا اعلان کر دیا ہے۔ آرمی ریکروٹمنٹ ٹیم شکرگڑھ، نارووال، پسرور، کامونکی، اروپ اور تتلے عالی میں موبائل رجسٹریشن کرے گی۔ م...