ایران کو کسی وقت سخت جواب دینا پڑے گا: ٹرمپ کی دھمکی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران کو کسی وقت سخت جواب دینا پڑے گا: ٹرمپ کی دھمکی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- امریکی ریاست آئیووا کے شہر ڈبیک میں ریپبلکن پارٹی کے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، چاہتے ہیں کہ معاملے کو نرمی سے حل کرنے کی کوشش کی جائے اور اگر ممکن ہو تو مزید جانیں بچائی جائیں، لیکن ایک وقت آئے گا جب ایران کو سخت جواب دینا پڑے گا۔
- ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت مکمل طور پر تباہ کر دی ہے۔
- ٹرمپ نے کہا کہ لوگوں کی جانیں بچانے کی کوشش کرنا چاہتا ہوں، لیکن ایک مرحلے پر ہمیں سخت کارروائی کرنا ہوگی۔
- انہوں نے کہا ہے کہ امریکا کی سلامتی کے لیے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں معمولی قیمت ہیں، تاہم یہ قیمتیں بہت جلد کم ہونا شروع ہو جائیں گی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو کسی نہ کسی مرحلے پر ایران کو سخت جواب دینا پڑے گا، ہم مزید جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
امریکی ریاست آئیووا کے شہر ڈبیک میں ریپبلکن پارٹی کے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، چاہتے ہیں کہ معاملے کو نرمی سے حل کرنے کی کوشش کی جائے اور اگر ممکن ہو تو مزید جانیں بچائی جائیں، لیکن ایک وقت آئے گا جب ایران کو سخت جواب دینا پڑے گا۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت مکمل طور پر تباہ کر دی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ لوگوں کی جانیں بچانے کی کوشش کرنا چاہتا ہوں، لیکن ایک مرحلے پر ہمیں سخت کارروائی کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکا کی سلامتی کے لیے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں معمولی قیمت ہیں، تاہم یہ قیمتیں بہت جلد کم ہونا شروع ہو جائیں گی۔
ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جنگ امریکا نے نہیں بلکہ ایران نے شروع کی تھی، ایران 1979ء کے انقلاب کے بعد سے امریکا کو نشانہ بناتا رہا ہے۔
امریکی صدر نے ایران پر 2000ء میں امریکی بحری جہاز یو ایس ایس کول پر حملے اور عراق سمیت دیگر ممالک میں امریکی فوجیوں پر سڑک کنارے بم حملوں کا الزام بھی عائد کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکا نے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کو ہلاک کر کے جوابی کارروائی کی تھی۔
امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے ایران کے ساتھ مذاکرات اور ممکنہ کارروائیوں پر تفصیلی بات چیت۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کی بحریہ، فضائیہ، فضائی دفاعی ریڈار نظام اور قیادت کو تباہ کر دیا ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ممکن ہے امریکا ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں کچھ زیادہ آگے بڑھ گیا ہو، کیونکہ اب بات چیت کے لیے کوئی باقی نہیں رہا۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکا ایران کو شکست دے رہا ہے اور جنگ کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



