آئندہ چند روز میں ایرانی 7 نکاتی تجویز پر عملدرآمد کا امکان ہے: اسماعیل بقائی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "آئندہ چند روز میں ایرانی 7 نکاتی تجویز پر عملدرآمد کا امکان ہے: اسماعیل بقائی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں ایرانی 7 نکاتی تجویز پر عمل درآمد کا امکان موجود ہے۔
- سابق سربراہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر نئے حملوں کی صورت میں مشرقِ وسطیٰ کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
- انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب گیند امریکا کے کورٹ میں ہے اور ایران کے مطالبات بالکل واضح اور منطقی ہیں۔
- اسماعیل بقائی نے کہا کہ کسی بھی معاہدے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکی بحری ناکہ بندی کا خاتمہ اور ایران کے مطالبات کی منظوری ضروری ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ سفارت کاری کی بنیاد ایرانی 7 نکاتی تجویز ہے، اب گیند امریکا کے کورٹ میں ہے۔
تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں ایرانی 7 نکاتی تجویز پر عمل درآمد کا امکان موجود ہے۔
سابق سربراہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر نئے حملوں کی صورت میں مشرقِ وسطیٰ کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب گیند امریکا کے کورٹ میں ہے اور ایران کے مطالبات بالکل واضح اور منطقی ہیں۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ کسی بھی معاہدے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکی بحری ناکہ بندی کا خاتمہ اور ایران کے مطالبات کی منظوری ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو وسط مدتی انتخابات کے بعد امریکا کی جانب سے کسی نئی صورتحال کی توقع نہیں۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، جبکہ نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی اس عمل میں سہولت کاری کے لیے دوحہ میں موجود تھے۔
اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام کے خلاف اپنے قانونی ضابطوں کے مطابق کارروائی کرنے پر عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کو امریکا کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔
انہوں نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 2 برس کے دوران امریکا نے ناصرف کوئی سفارتی اقدام پیش کرنے میں ناکامی دکھائی بلکہ سفارتی عمل کو فعال طور پر نقصان بھی پہنچایا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اسرائیل کو مغربی ایشیاء میں عدم تحفظ کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ اور لبنان میں اپنے مظالم میں مزید شدت پیدا کر دی ہے، سرد موسم کی آمد کے پیشِ نظر بے گھر افراد تک زندگی کی بنیادی ضروریات کی اشیاء کی رسائی میں رکاوٹوں نے ان کی صورتِ حال کو تباہ کن حد تک پہنچا دیا ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے ایران کے ساتھ مذاکرات اور ممکنہ کارروائیوں پر تفصیلی بات چیت۔
اسماعیل بقائی کے مطابق عالمی برادری اور یورپی ممالک غزہ کی صورتِ حال کے حوالے سے بے حسی کا مظاہرہ کرنے لگے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انسانی زندگیوں کو محض اعداد و شمار تک محدود کر دینا اور مظالم کو معمول کی بات سمجھنا ایک انتہائی خطرناک رجحان ہے، جو انسانی ضمیر کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



