کیا بابا وانگا کی خطرناک پیش گوئی درست ہونے والی ہے؟

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کیا بابا وانگا کی خطرناک پیش گوئی درست ہونے والی ہے؟"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- بلغاریہ میں 20ویں صدی میں پیدا ہونے والی مشہور نابینا نجومی بابا وانگا کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انھوں نے گزشتہ چند دہائیوں میں تاریخ کے دھارے کو بدلنے والے بڑے عالمی واقعات کی ‘درست’ پیش گوئی کی تھی اور ان میں سے کئی پیشگوئی درست بھی ثابت ہوئی۔
- اگرچہ بڑی تباہیوں اور جنگوں کے بارے میں وانگا کی پیشین گوئیاں عام طور پر میڈیا کی سرخیاں بنتی ہیں،تاہم ان کی ایک غیرمعروف لیکن اتنی ہی اہم پیشگوئی سامنے آئی ہے جو اس کرہ ارض پر تقریباً ہر مرد، عورت اور بچے کو متاثر کرنے کا باعث بن رہی ہے۔
- انٹرنیٹ پر بابا وانگا سے متعلق یہ پیشگوئی شیئر کی جا رہی تھی کہ نومبر 2026 میں ایک بہت بڑا خلائی جہاز زمین کی فضا میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں انسانوں کا پہلی مرتبہ کسی دوسری دنیا کی مخلوق سے رابطہ ہو سکتا ہے۔
- یہ پڑھیں: سال 2026 میں کیا ہونے والا ہے؟ بابا وانگا کی چونکا دینے والی پیشگوئیاں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): کیا بابا وانگا کی خلائی مخلوق کی موجودگی سے متعلق پیشگوئی درست ہونے والی ہے۔
بلغاریہ میں 20ویں صدی میں پیدا ہونے والی مشہور نابینا نجومی بابا وانگا کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انھوں نے گزشتہ چند دہائیوں میں تاریخ کے دھارے کو بدلنے والے بڑے عالمی واقعات کی ‘درست’ پیش گوئی کی تھی اور ان میں سے کئی پیشگوئی درست بھی ثابت ہوئی۔
اگرچہ بڑی تباہیوں اور جنگوں کے بارے میں وانگا کی پیشین گوئیاں عام طور پر میڈیا کی سرخیاں بنتی ہیں،تاہم ان کی ایک غیرمعروف لیکن اتنی ہی اہم پیشگوئی سامنے آئی ہے جو اس کرہ ارض پر تقریباً ہر مرد، عورت اور بچے کو متاثر کرنے کا باعث بن رہی ہے۔
انٹرنیٹ پر بابا وانگا سے متعلق یہ پیشگوئی شیئر کی جا رہی تھی کہ نومبر 2026 میں ایک بہت بڑا خلائی جہاز زمین کی فضا میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں انسانوں کا پہلی مرتبہ کسی دوسری دنیا کی مخلوق سے رابطہ ہو سکتا ہے۔
یہ پڑھیں: سال 2026 میں کیا ہونے والا ہے؟ بابا وانگا کی چونکا دینے والی پیشگوئیاں۔
اب نومبر 2026 میں چینی سائنسدانوں کی سربراہی میں ایک تحقیقی ٹیم نے زمین سے تقریباً 238 لائٹ ایئر دور واقع ستاروں کے سسٹم K2-155 کی سمت سے ایک پراسرار ریڈیو سگنل دریافت کیا ہے۔
یہ سگنل چین کی طاقتور ریڈیو دوربین فاسٹ کے پرانے ڈیٹا میں ملا جس کی فریکوئنسی وقت کے ساتھ تبدیل ہو رہی تھی۔
ماہرین کے مطابق پراسرار سگنل خلائی مخلوق کی موجودگی ثابت نہیں کرتا جبکہ بابا وانگا کی جانب سے نومبر 2026 کی ایسی پیشگوئی کیے جانے کا بھی کوئی مستند تاریخی ریکارڈ نہیں ملا۔
واضح رہے کہ یہ سگنل 2021 میں ریکارڈ کیے گئے مشاہدات کے تجزیے میں سامنے آیا ہے، اس لیے اسے نومبر 2026 میں خلائی مخلوق کی آمد کا اشارہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



