ویزوں کا اجرا! سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ویزوں کا اجرا! سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی نے اہم ملاقات۔
- ملاقات میں پاک سعودی برادرانہ تعلقات، پاکستانی محنت کشوں کے مسائل اور سعودی عرب میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
- ملاقات کے دوران سعودی سفیر نے اعلان کیا کہ پاکستانی کارکنوں کے ویزوں کے اجراء میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اور ویزوں کی 24 گھنٹوں کے اندر فراہمی کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔
- انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کے مسائل حل کرنے کے لیے مکمل تعاون حاصل رہے گا۔
اسلام آباد (قومی بیورو): اسلام آباد : سعودی سفیر نے پاکستانیوں کے لئے ویزوں کے 24 گھنٹوں میں اجرا میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تمام سہولت فراہم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی نے اہم ملاقات۔
ملاقات میں پاک سعودی برادرانہ تعلقات، پاکستانی محنت کشوں کے مسائل اور سعودی عرب میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران سعودی سفیر نے اعلان کیا کہ پاکستانی کارکنوں کے ویزوں کے اجراء میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اور ویزوں کی 24 گھنٹوں کے اندر فراہمی کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔
انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کے مسائل حل کرنے کے لیے مکمل تعاون حاصل رہے گا۔
سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی نے پاکستانی عوام کی بہادری اور ایثار کو سراہتے ہوئے 2009 کے اس واقعے کا بالخصوص ذکر کیا جب ایک پاکستانی شہری نے اپنی جان پر کھیل کر 14 سعودی شہریوں کی جانیں بچائی تھیں۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے زور دیا کہ سعودی عرب میں پاکستانی ہنرمندوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھائے جائیں، سعودی لیبر مارکیٹ کی جدید ضروریات کے مطابق پاکستانی افرادی قوت کو پیشگی تربیت دے کر تیار کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں افرادی قوت کی طلب اور درکار مہارتوں کے بارے میں معلومات کا بروقت تبادلہ یقینی بنایا جائے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستانی محنت کشوں کے مسائل کے فوری حل، ادارہ جاتی تعاون اور انسانی وسائل کی ترقی کے لیے ایک "مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پاک سعودی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد کے لیے تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



