وزیراعظم سے جماعت اسلامی وفد کی ملاقات، تین، تین رکنی کمیٹی کے قیام پر اتفاق

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "وزیراعظم سے جماعت اسلامی وفد کی ملاقات، تین، تین رکنی کمیٹی کے قیام پر اتفاق"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی کی کمیٹی حتمی سفارشات پیش کرے گی، کمیٹی عوام کے لیے پیٹرول پر جاری ریلیف اسکیم کا دائرہ کار بڑھانے پر سفارشات۔
- وزیراعظم آفس کے مطابق کمیٹی زیادہ سے زیادہ مستحق عوام کے ریلیف اسکیم سے فائدہ اٹھانے سے متعلق سفارشات دے گی، کمیٹی پیٹرولیم لیوی میں مرحلہ وار کمی کے لیے بجٹ قابل عمل تجاویز مرتب کرے۔
- وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر پڑنے والے بوجھ کا پوری طرح احساس۔
اسلام آباد (قومی بیورو): وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومت اور جماعت اسلامی کے تین، تین اراکین پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی کی کمیٹی حتمی سفارشات پیش کرے گی، کمیٹی عوام کے لیے پیٹرول پر جاری ریلیف اسکیم کا دائرہ کار بڑھانے پر سفارشات دے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق کمیٹی زیادہ سے زیادہ مستحق عوام کے ریلیف اسکیم سے فائدہ اٹھانے سے متعلق سفارشات دے گی، کمیٹی پیٹرولیم لیوی میں مرحلہ وار کمی کے لیے بجٹ قابل عمل تجاویز مرتب کرے۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر پڑنے والے بوجھ کا پوری طرح احساس۔
مارچ کی تیاری جاری رکھیں گے اور پورے ملک میں موبلائزیشن شروع ہوجائے گی۔ ہم حکومت سے مزید بات کریں گے لیکن نومبر کے وسط میں مارچ ہوگا: امیر جماعت اسلامی پاکستان۔
انھوں نے کہا کہ حکومت علاقائی بحران کے حل کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کر رہی ہے تاکہ صورتحال معمول پر آسکے، موجودہ بحران کا تعلق حکومتی پالیسیوں سے نہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ بحران کا تعلق علاقائی اور بین الاقوامی حالات کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ہے، مالی استطاعت کے مطابق حکومت عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے اور کرتی رہے۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے وفد کو کم آمدن طبقے کے لیے حکومت کے فراہم کردہ ریلیف کی تفصیل سے آگاہ کیا اور کہا کہ اب تک ایک کروڑ 27 لاکھ افراد اس اسکیم میں رجسٹر ہو چکے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



