کراچی : چوری شدہ اور چھینے گئے موبائل فونز کی خرید و فروخت میں ملوث 15 ملزمان گرفتار

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کراچی : چوری شدہ اور چھینے گئے موبائل فونز کی خرید و فروخت میں ملوث 15 ملزمان گرفتار"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے 4 تھانوں کی حدود میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کے چوری شدہ اور نان پی ٹی اے موبائل فونز برآمد ہوئے۔
- ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کجہ گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 435 موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں، جن میں انتہائی قیمتی آئی فونز بھی شامل ہیں۔
- انھوں نے بتایا کہ برآمد شدہ موبائل فونز کی مجموعی مالیت 2 سے 3 کروڑ روپے کے درمیان ہے ، یہ فونز عام شہریوں سے اسٹریٹ کرائم کے دوران چھینے گئے یا پھر غیر قانونی نان پی ٹی اے بلاک شدہ فونز ہیں۔
ایس ایس پی ڈاکٹر عمران نے ملزمان کے طریقہ واردات کا پردہ فاش کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ گرفتار ملزمان کی مختلف مشہور موبائل مارکیٹوں میں مرمت کی دکانیں ہیں ، ملزمان چوری شدہ موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی (IMEI) نمبرز تبدیل کرتے تھے اور نان پی ٹی اے فونز کی سافٹ ویئر پیچنگ کر کے انہیں مارکیٹ میں قابلِ استعمال بنا کر بیچتے تھے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والا جدید ہارڈ ویئر اور ٹولز بھی ضبط کر لیے ہیں۔
ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ "کراچی میں اسٹریٹ کرائمز ایک چیلنج ہیں اور پولیس اس کے خاتمے کے لیے بھرپور اور موثر اقدامات اٹھا رہی ہے، اسٹریٹ کرائم کی معیشت پر ضرب لگانے کے لیے چوری کا مال خریدنے اور ان میں ترمیم کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



