کراچی: پی ایس بی کوچنگ سینٹر کے گراؤنڈ پر مصنوعی کے بجائے قدرتی گھاس لگانے کا فیصلہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کراچی: پی ایس بی کوچنگ سینٹر کے گراؤنڈ پر مصنوعی کے بجائے قدرتی گھاس لگانے کا فیصلہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اس حوالے سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے باقاعدہ اعلان جلد ہی متوقع ہے، واضح رہے کہ پی ایس بی کی جانب سے کھیلوں کے معروف مقام پر جاری نئے تعمیراتی منصوبے کے تحت قدرتی گھاس کی بجائے مصنوعی گھاس لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
- پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن اور سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے ساتھ کھلاڑیوں اور ایتھلیٹکس سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے پرزور احتجاج کیا تھا، ان حلقوں کا کہنا تھا کہ میدان میں مصنوعی گھاس کی تنصیب سے ایتھلیٹکس کے چار ایونٹس جویلین تھرو، شاٹ پٹ تھرو۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کھلاڑیوں اور ایتھلیٹکس سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا احتجاج اور کاوشںیں رنگ لے آئیں، کراچی کے پی ایس بی کوچنگ سینٹرکے گراؤنڈ میں مصنوعی گھاس لگانے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے،باخبر ذرائع کے مطابق اب مذکورہ مقام پر مصنوعی گھاس کے بجائے اصل قدرتی گھاس لگائی جائے گی۔
اس حوالے سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے باقاعدہ اعلان جلد ہی متوقع ہے، واضح رہے کہ پی ایس بی کی جانب سے کھیلوں کے معروف مقام پر جاری نئے تعمیراتی منصوبے کے تحت قدرتی گھاس کی بجائے مصنوعی گھاس لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن اور سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے ساتھ کھلاڑیوں اور ایتھلیٹکس سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے پرزور احتجاج کیا تھا، ان حلقوں کا کہنا تھا کہ میدان میں مصنوعی گھاس کی تنصیب سے ایتھلیٹکس کے چار ایونٹس جویلین تھرو، شاٹ پٹ تھرو ،ڈسکس تھرو اور ہیمر تھرو کی سہولت ختم ہو جائے گی جس سے مقامی ایتھلیٹس اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع حاصل کرنے سے محروم ہو جائیں گے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



