کراچی: نالے سے ملنے والی 6 سالہ بچی کی لاش کی شناخت ہوگئی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کراچی: نالے سے ملنے والی 6 سالہ بچی کی لاش کی شناخت ہوگئی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے شواہد نہیں ملے ہیں جبکہ ایک مشتبہ شخص کو پولیس نے حراست میں بھی لیا ہے۔
- 13 اگست کو مجید کالونی میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کی شناخت 6 سالہ گلا لئی سے کر لی گئی، بچی کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ 14 اگست کو قائد آباد تھانے میں درج کروایا گیا تھا۔
- 19 اگست کو مہران ہائی وے کے قریب نالے سے بوری بند برہنہ بچی کی لاش ملی تھی جو ناقابل شناخت تھی۔
- بچی کے والد عبد العزیز کے مطابق 27 اگست کو بیوی کا ڈی این اے لیا گیا، گزشتہ روز پولیس نے آگاہ کیا کہ ڈی این اے سیمپل میچ کرگئے ہیں۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی میں 19 اگست کو قائد آباد نالے سے ملنے والی 6 سال کی بچی کی لاش کی شناخت کئی ہفتوں بعد ڈی این اے کی مدد سے کرلی گئی۔
میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے شواہد نہیں ملے ہیں جبکہ ایک مشتبہ شخص کو پولیس نے حراست میں بھی لیا ہے۔
13 اگست کو مجید کالونی میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کی شناخت 6 سالہ گلا لئی سے کر لی گئی، بچی کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ 14 اگست کو قائد آباد تھانے میں درج کروایا گیا تھا۔
19 اگست کو مہران ہائی وے کے قریب نالے سے بوری بند برہنہ بچی کی لاش ملی تھی جو ناقابل شناخت تھی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کی اور ڈی این اے بھی لیا تھا۔
بچی کے والد عبد العزیز کے مطابق 27 اگست کو بیوی کا ڈی این اے لیا گیا، گزشتہ روز پولیس نے آگاہ کیا کہ ڈی این اے سیمپل میچ کرگئے ہیں۔
دوسری جانب حکام کا بتانا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے کر چھان بین کی جارہی ہے۔
علاقے میں سی سی ٹی کیمرے نہ ہونے کی وجہ سے تفتیش میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شبہ ہے ملزم بھی اسی علاقے کا ہی رہائشی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



