خانیوال: عطائی ڈاکٹر کے غلط انجیکشن سے 6 سالہ بچی جاں بحق

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "خانیوال: عطائی ڈاکٹر کے غلط انجیکشن سے 6 سالہ بچی جاں بحق"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق، خلیل آباد کی رہائشی چھ سالہ ثمرین کو بخار کی شکایت پر اس کے والد علاقے کے ایک عطائی ڈاکٹر کے کلینک پر لے گئے تھے۔
- لواحقین نے بچی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔
- واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خانیوال حنا ارشد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عابد سرور کھوکھر نے جاں بحق ہونے والی بچی کے لواحقین سے ملاقات۔
تفصیلات کے مطابق، خلیل آباد کی رہائشی چھ سالہ ثمرین کو بخار کی شکایت پر اس کے والد علاقے کے ایک عطائی ڈاکٹر کے کلینک پر لے گئے تھے۔ عطائی کی جانب سے انجیکشن لگائے جانے کے بعد بچی ثمرین کی حالت اچانک مزید بگڑ گئی، جس پر عطائی موقع سے کلینک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
لواحقین نے بچی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خانیوال حنا ارشد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عابد سرور کھوکھر نے جاں بحق ہونے والی بچی کے لواحقین سے ملاقات کی، گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔تے ہوئے تعزیت کی، اور عطائی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



