کوہاٹ حملہ، وزیراعظم کا 10 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کوہاٹ حملہ، وزیراعظم کا 10 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) حیدر زمان سمیت تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
- شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے امن و سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنے والے پولیس اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔
- وزیراعظم نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی۔
- انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 18 خوارج کی ہلاکت کو خیبرپختونخوا پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہادری اور دہشت گردی کے خلاف غیرمتزلزل عزم کا مظہر قرار دیا۔
اسلام آباد (قومی بیورو): وزیراعظم شہباز شریف نے کوہاٹ کے علاقے دارہ بکاخ میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں خیبرپختونخوا پولیس کے 10 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) حیدر زمان سمیت تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر افسران اور جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے فرض شناسی، جرأت اور بہادری کی عظیم مثال قائم کی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے امن و سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنے والے پولیس اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور پوری قوم ان کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
وزیراعظم نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی۔
انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 18 خوارج کی ہلاکت کو خیبرپختونخوا پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہادری اور دہشت گردی کے خلاف غیرمتزلزل عزم کا مظہر قرار دیا۔ وزیراعظم کے مطابق جرائم پیشہ عناصر اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ ملک میں بدامنی پھیلانے کی مذموم کوشش ہے، تاہم ایسے عناصر کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





