قانون کا نفاذ حکومت کا فرض، کسی سیاسی شخصیت کا احسان نہیں: علی خورشیدی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "قانون کا نفاذ حکومت کا فرض، کسی سیاسی شخصیت کا احسان نہیں: علی خورشیدی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- کراچی سے جاری بیان میں علی خورشیدی نے کاہ کہ قانون سازی کا کریڈٹ کافی نہیں، سندھ حکومت بچوں کو عملی تحفظ دے۔
- انہوں نے کہا کہ کم عمری کی شادیوں کے خلاف قانون کو ایک دہائی گزر گئی، بتایا جائے کہ مؤثر نفاذ کہاں ہے؟
- اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ قوانین ریکارڈ کی زینت بنانے کے لیے نہیں، شہریوں کو انصاف دینے کے لیے ہوتے ہیں۔
- اُن کا کہنا تھا کہ کیا متاثرہ خاندان انصاف کے لیے پہلے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے نوٹس لینے کا انتظار کرے؟
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ قانون کا نفاذ حکومت کا فرض ہے کسی سیاسی شخصیت کا احسان نہیں۔
کراچی سے جاری بیان میں علی خورشیدی نے کاہ کہ قانون سازی کا کریڈٹ کافی نہیں، سندھ حکومت بچوں کو عملی تحفظ دے۔
انہوں نے کہا کہ کم عمری کی شادیوں کے خلاف قانون کو ایک دہائی گزر گئی، بتایا جائے کہ مؤثر نفاذ کہاں ہے؟
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ قوانین ریکارڈ کی زینت بنانے کے لیے نہیں، شہریوں کو انصاف دینے کے لیے ہوتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کیا متاثرہ خاندان انصاف کے لیے پہلے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے نوٹس لینے کا انتظار کرے؟
علی خورشیدی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ، وزرا، پولیس اپنی ذمے داریاں نبھانے کے لیے سیاسی ہدایت کے منتظر کیوں ہوں؟ قانون کا نفاذ حکومت کا فرض ہے، کسی سیاسی شخصیت کا احسان نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں بچیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے، مستند ریکارڈ سے عمروں کی تصدیق کی جائے، کم عمری کی شادی کرانے، سہولت کاری کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ سرکاری غفلت یا ملی بھگت ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کا بھی احتساب کیا جائے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



