حکمت عملی بنا رہے ہیں، پوری تیاری سے اسلام آباد جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "حکمت عملی بنا رہے ہیں، پوری تیاری سے اسلام آباد جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- کراچی میں پریس کانفرنس میں حافظ نعیم الرحمٰن نے بتایا کہ وزیرِ اعظم سے کل ملاقات ہوئی، شہباز شریف لیوی کے خلاف کوئی جسٹیفکیشن نہیں دے سکے، وہ کہنے لگے کہ اس کے علاوہ پیسے کیسے جمع ہوں۔
- اُنہوں نے مزید بتایا کہ ایف بی آر میں 13 سو ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے، وزیرِ اعظم سے پوچھا کہ حکومت کی نااہلی کی قیمت عوام کیوں ادا کر رہی۔
- مارچ کی تیاری جاری رکھیں گے اور پورے ملک میں موبلائزیشن شروع ہوجائے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ نومبر میں اسلام آباد مارچ کریں گے، ہم حکمت عملی بنا رہے ہیں، پوری تیاری سے اسلام آباد جائیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس میں حافظ نعیم الرحمٰن نے بتایا کہ وزیرِ اعظم سے کل ملاقات ہوئی، شہباز شریف لیوی کے خلاف کوئی جسٹیفکیشن نہیں دے سکے، وہ کہنے لگے کہ اس کے علاوہ پیسے کیسے جمع ہوں۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ ایف بی آر میں 13 سو ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے، وزیرِ اعظم سے پوچھا کہ حکومت کی نااہلی کی قیمت عوام کیوں ادا کر رہی۔
مارچ کی تیاری جاری رکھیں گے اور پورے ملک میں موبلائزیشن شروع ہوجائے گی۔ ہم حکومت سے مزید بات کریں گے لیکن نومبر کے وسط میں مارچ ہوگا: امیر جماعت اسلامی پاکستان۔
امیرِ جماعت اسلامی نے بتایا کہ ریفائنریز، آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا منافع بڑھ گیا ہے، 150 ارب روپے کی لیوی حکومت لیتی ہے، 32 ارب روپے کا ریلیف دیتے ہیں، 110 ارب روپے مڈل کلاس لوگ لیوی کی صورت میں بھتا دے رہے ہیں، حکومت نے کہا ہے کہ ریلیف کے دائرے کو بڑھا رہے ہیں، حکومت کی لانگ ٹرم پالیسی نہیں، شارٹ ٹرم پالیسی بھی ناکام ہوتی نظر آ رہی۔
اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو سپورٹ کیا تھا، ان کے اپنے مسائل ہیں، نظام کا ناکام ہونا اور انتظامی یونٹ ایک دوسرے کے متبادل نہیں، انتظامی یونٹ ایک چھوٹی چیز۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ عدالت کا نظام عملی طور پر موجود نہیں، لوگوں کا یقین ختم ہو گیا ہے، حکومت اعتراف کیا ہے۔چکی ہے کہ عدالتی نظام جیسا ہونا چاہیے تھا ویسا نہیں، بیورو کریسی وہی رہے گی تو نظام ایسے ہی چلے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



