محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ کی کس کیٹیگری میں منتخب ہوئے؟

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ کی کس کیٹیگری میں منتخب ہوئے؟"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) رواں سال کے آخر میں کھیلی جائے گی جس کے لیے ڈرافٹ کا انعقاد کیا گیا جبکہ قومی کرکٹرز کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے این او سی ملنے کا امکان کم ہے۔
- عامر اس وقت انگلینڈ میں مقیم ہیں اور انہوں نے رواں سال مئی میں برطانوی شہریت حاصل کی تھی۔
- سابق فاسٹ بولر نے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں بطور برطانوی شہری رجسٹریشن کروائی تھی، قندھار واریئرز نے افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی سے قبل اپنی پہلی ہی پک (انتخاب) میں عامر کو ٹیم کا حصہ بنایا۔
- فاسٹ بولر فرنچائز ٹی ٹوئنٹی لیگز کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں وہ پاکستان سپر لیگ کے علاوہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ ، کیریبین پریمیئر لیگ، لنکا پریمیئر لیگ، انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی اور دی ہنڈرڈ کھیل چکے ہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو برطانوی پاسپورٹ پر افغانستان پریمیئر لیگ میں پلاٹینم کیٹیگری میں قندھار واریئرز نے اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔
افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) رواں سال کے آخر میں کھیلی جائے گی جس کے لیے ڈرافٹ کا انعقاد کیا گیا جبکہ قومی کرکٹرز کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے این او سی ملنے کا امکان کم ہے۔
عامر اس وقت انگلینڈ میں مقیم ہیں اور انہوں نے رواں سال مئی میں برطانوی شہریت حاصل کی تھی۔
سابق فاسٹ بولر نے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں بطور برطانوی شہری رجسٹریشن کروائی تھی، قندھار واریئرز نے افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی سے قبل اپنی پہلی ہی پک (انتخاب) میں عامر کو ٹیم کا حصہ بنایا۔
فاسٹ بولر فرنچائز ٹی ٹوئنٹی لیگز کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں وہ پاکستان سپر لیگ کے علاوہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ ، کیریبین پریمیئر لیگ، لنکا پریمیئر لیگ، انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی اور دی ہنڈرڈ کھیل چکے ہیں۔
مجموعی طور پر عامر نے 378 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 22.72 کی شاندار اوسط اور 7.38کی اکانومی ریٹ کے ساتھ 440 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
یہ پڑھیں: محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے رجسٹریشن کرا لی۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی کیریئر کے دوران عامر پاکستان کی جانب سے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں بھی نمائندگی کر چکے ہیں، قومی ٹیم کے لیے انہوں نے آخری میچ جون 2024 میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران آئرلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔
بطور برطانوی شہری رجسٹریشن کروانے سے عامر کو اے پی ایل میں اپنی دستیابی کے حوالے سے فائدہ بھی مل سکتا ہے کیونکہ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی جبکہ ان کے سابق پاکستانی ساتھی کھلاڑیوں کو اس کی ضرورت ہوگی۔
علاوہ ازیں فخر زمان، صائم ایوب، حسن علی، شان مسعود، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف اور عماد وسیم سمیت 30 سے زائد پاکستانی کرکٹرز نے بھی اس ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے۔
تاہم پاکستان اور افغانستان کے درمیان مبینہ سفارتی کشیدگی کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت غیر یقینی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا امکان کم ہے کہ پی سی بی اپنے کھلاڑیوں کو اس ٹورنامنٹ کے لیے این او سی جاری کرے گا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کا انحصار پی سی بی سے این او سی حاصل کرنے پر ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



