محسن رضائی نے پیوٹن کو مجتبیٰ خامنہ ای کا اہم پیغام پہنچا دیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "محسن رضائی نے پیوٹن کو مجتبیٰ خامنہ ای کا اہم پیغام پہنچا دیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن رضائی نے آج روس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ماسکو میں صدر پیوٹن سے اہم ملاقات کی، روسی انٹیلیجنس سربراہ اور صدر کے خارجہ پالیسی مشیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
- ملاقات میں خطے میں قیام امن کیلیے جاری سفارتی کوششوں سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
- پیوٹن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محسن رضائی نے بتایا کہ رہبر معظم کی خواہش تھی جلد ان کا پیغام روسی صدر تک پہنچاؤں، پیوٹن نے رہبر معظم کیلیے مخلصانہ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- محسن رضائی کے مطابق خطے کے اہم مسائل پر صدر پیوٹن کے ساتھ مشاورت ہوئی ہے، جنگ کے بعد علاقائی سلامتی کے انتظامات پر بات چیت ہوئی، تہران میں ایران، سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اجلاس کا بتایا، روسی صدر نے اجلاس کو خوش آئند قرار دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن رضائی نے آج روس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ماسکو میں صدر پیوٹن سے اہم ملاقات کی، روسی انٹیلیجنس سربراہ اور صدر کے خارجہ پالیسی مشیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات میں خطے میں قیام امن کیلیے جاری سفارتی کوششوں سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
پیوٹن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محسن رضائی نے بتایا کہ رہبر معظم کی خواہش تھی جلد ان کا پیغام روسی صدر تک پہنچاؤں، پیوٹن نے رہبر معظم کیلیے مخلصانہ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
محسن رضائی کے مطابق خطے کے اہم مسائل پر صدر پیوٹن کے ساتھ مشاورت ہوئی ہے، جنگ کے بعد علاقائی سلامتی کے انتظامات پر بات چیت ہوئی، تہران میں ایران، سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اجلاس کا بتایا، روسی صدر نے اجلاس کو خوش آئند قرار دیا۔
ایرانی سکیورٹی کونسل کے سربراہ کے مطابق پیوٹن نے ایران اور اس کی جوہری تنصیبات پر امریکی عسکری جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، روسی صدر نے کہا:۔
یہ ایک ظالمانہ جنگ ہے اور اسے جلد بند ہونا چاہیے، جنگ بندی میں کردار ادا کرنے کیلیے حاضر ہیں، ہم نے سفارتی محاذ پر اپنی سات شرائط امریکا تک پہنچائی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 7 شرائط پر جب تک عمل نہیں ہوتا آبنائے ہرمز کھلے گی نہ مذاکرات ہوں گے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



