بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن
پنجاب•31 اکتوبر 2026•وقت اشاعت: شام 6:18
🇬🇧 English

سکردو میں میاں بیوی اور دو کمسن بچوں کا قتل: ’کمرے کا دروازہ کھولا کو تو اندر کا منظر انتہائی ہولناک تھا‘

حمزہ فاروقتجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگار
سکردو میں میاں بیوی اور دو کمسن بچوں کا قتل: ’کمرے کا دروازہ کھولا کو تو اندر کا منظر انتہائی ہولناک تھا‘
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سکردو میں میاں بیوی اور دو کمسن بچوں کا قتل: ’کمرے کا دروازہ کھولا کو تو اندر کا منظر انتہائی ہولناک تھا‘"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • پاکستان کے زیر انتظام خطے گلگت بلتستان کے ضلع سکردو کی پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ چھ سال قبل کورٹ میرج کرنے والے میاں، بیوی اور اُن کے دو بچوں کمسن بچوں کا بے دردی سے کیا گیا قتل مبینہ غیرت کے نام پر ہوا ہے۔
  • سکردو پولیس کے مطابق محمد اسلم، اُن کی اہلیہ ہانیہ اسلم اور اُن کے دو بچوں، چار سالہ مہدی اور دو سالہ زہرا، کو تیز دھار آلے کی مدد سے گلے کاٹ کر قتل کیا گیا اور ملزمان جاتے ہوئے کمرے میں رکھی ہوئی ایک ڈش پر مبینہ طور پر مارے جانے والے افراد کے خون سے کچھ الفاظ بھی تحریر کر کے گئے۔
  • 29 اکتوبر کی شب پیش آئے چار افراد کے قتل کے اس واقعے کے بعد سکردو میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے ہیں، جبکہ متعلقہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
  • چار افراد کے قتل کا مقدمہ محمد اسلم کے بھائی خادم حسین کی درخواست پر ماری جانے والی خاتون ہانیہ اسلم کے بھائیوں، والد اور ماموں کے خلاف متعدد دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): انتباہ: اس رپورٹ میں جرم اور قتل کی تفصیلات شامل ہیں جو قارئین کے لیے تکلیف کا باعث ہو سکتی ہیں۔

پاکستان کے زیر انتظام خطے گلگت بلتستان کے ضلع سکردو کی پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ چھ سال قبل کورٹ میرج کرنے والے میاں، بیوی اور اُن کے دو بچوں کمسن بچوں کا بے دردی سے کیا گیا قتل مبینہ غیرت کے نام پر ہوا ہے۔

سکردو پولیس کے مطابق محمد اسلم، اُن کی اہلیہ ہانیہ اسلم اور اُن کے دو بچوں، چار سالہ مہدی اور دو سالہ زہرا، کو تیز دھار آلے کی مدد سے گلے کاٹ کر قتل کیا گیا اور ملزمان جاتے ہوئے کمرے میں رکھی ہوئی ایک ڈش پر مبینہ طور پر مارے جانے والے افراد کے خون سے کچھ الفاظ بھی تحریر کر کے گئے۔

29 اکتوبر کی شب پیش آئے چار افراد کے قتل کے اس واقعے کے بعد سکردو میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے ہیں، جبکہ متعلقہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

چار افراد کے قتل کا مقدمہ محمد اسلم کے بھائی خادم حسین کی درخواست پر ماری جانے والی خاتون ہانیہ اسلم کے بھائیوں، والد اور ماموں کے خلاف متعدد دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

سکردو پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ شبہ ظاہر کیا ہے کہ ملزمان کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے پاڑاچنار اور کراچی سے ہے اور یہ کہ اُن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی آر میں خادم حسین نے بتایا کہ ’میرے بھائی اسلم نے پانچ، چھ برس قتل ہانیہ سے کورٹ میرج کی تھی اور اُن کے دو بچے تھے۔ اسلم ایک پیزا شاپ میں ملازمت کرتا تھا۔‘۔

مدعی مقدمہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ ’کورٹ میرج کی وجہ سے ہانیہ کے بھائیوں، والد اور ماموں کی جانب سے ماضی میں بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی تھیں۔ جس کا ذکر اسلم نے متعدد مرتبہ میرے سامنے کیا تھا۔‘۔

درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ہانیہ کے گھر والوں نے ماضی میں بھی اسلم کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق خادم حسین نے بتایا کہ 30 اکتوبر کی صبح انھیں اُن کے بھائی کے ایک پڑوسی سے اطلاع ملی کہ اسلم اور اس کی پوری فیملی کو بے دردی سے چھریوں کی مدد سے ذبح کیا گیا ہے اور گھر میں ہر طرف اُن کی خون میں لت پت لاشیں پڑی ہوئی ہیں۔

اختر علی خان، سکردو میں قتل ہونے والے محمد اسلم کے قریبی کزن ہیں۔ اور ایف آئی آر کے مطابق انھوں نے سب سے پہلے اس واقعے کی اطلاع پولیس اور اسلم کے گھر والوں کو پہنچائی تھی۔

اختر علی خان کے مطابق 29 اکتوبر کی شام اُن کی ہانیہ اسلم سے اپنے گھر میں ملاقات ہوئی تھی اور اُس وقت انھیں ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ اگلی صبح وہی سب سے پہلے شخص ہوں گے جو ہانیہ کی پوری فیملی کی لاشیں دریافت کریں گے۔

اختر علی کے مطابق انھوں نے ہانیہ اسلم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اگلی صبح (جمعہ کو) اُن کی دو سالہ بیمار بیٹی زہرا کو ہسپتال لے کر جائیں گے۔ اختر کے مطابق چونکہ اسلم پیزا شاپ پر کام کرتے تھے اس لیے کام سے اُن کی واپسی عموماً رات کو ایک، دو بجے ہوتی تھی۔

اختر علی کے مطابق وعدے کے مطابق انھوں نے جمعہ کی صبح آٹھ بجے کے لگ بھگ بچی کو ہسپتال لے جانے کے لیے فون کیا تو دوسری جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

اختر علی کے مطابق انھوں نے کئی مرتبہ فون کیا مگر رابطہ نہ ہونے پر سوچا کہ چونکہ اسلم رات کو دیر سے گھر آتا ہے اس لیے شاید وہ سو رہا ہو گا، چنانچہ انھوں نے خود اُن کے گھر جانے کا فیصلہ کیا۔

اختر کا کہنا ہے کہ وہ اسلم کے پڑوسی ہیں اور اُن کے گھر کے درمیان محض دو سو میٹر کا فاصلہ ہے۔

اختر بتاتے ہیں کہ وہ جب اسلم کے گھر پہنچے تو غیرمعمولی طور پر اُن کے گھر کا مرکزی گیٹ کھلا ہوا تھا اور گھر میں داخل ہوتے ہی انھیں کار پورچ میں خون دکھائی دیا۔

اُن کے مطابق، ابتدا میں انھوں نے پورچ میں ہی کھڑے ہو کر ہانیہ اور اسلم کو آوازیں دیں، لیکن اندر سے کوئی جواب نہیں آیا۔ انھوں نے کہا کہ خون کی لکیر ایک کمرے کی طرف جا رہی تھی اور جب انھوں نے کمرے کا دروازہ کھولا کو تو اندر کا منظر انتہائی ہولناک تھا۔

ان کے مطابق اسلم فرش پر مردہ حالت میں پڑے تھے جبکہ ہانیہ بستر پر اسی حالت میں تھیں جبکہ ان کے دونوں کم عمر بچے بھی اپنے بستروں پر مردہ پڑے تھے۔

اختر علی خان کا کہنا تھا کہ ’میں نے فوری طور پر اس واقعہ کی اطلاع ریسیکو، پولیس اور اسلم کے بھائیوں کو دی تھی۔ اس کے بعد میں خود ہی ہوش کھو بیٹھا اور کئی گھنٹوں تک مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ میں کیا کروں اور کیا نہ کروں۔‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں طویل عرصے تک پولیس سروس کے دوران انھوں نے اس سے زیادہ ہولناک واقعہ نہیں دیکھا، جس میں کم عمر بچوں کو بھی اس بے رحمی سے قتل کیا گیا ہو۔

ڈی ایس پی صلاح الدین کے مطابق بظاہر یہ غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ ہے اور اس سلسلے میں مقدمے میں نامزد ہانیہ اسلم کے بھائیوں، والد اور ماموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

ڈی ایس پی سکردو کے مطابق تمام افراد کی موت گلے پر چھریاں یا تیز دھار آلہ پھرنے کے سبب ہوئی ہیں جبکہ اسلم اور اُن کی اہلیہ کے جسموں پر زخموں کے نشانات بھی ہیں۔

صلاح الدین کے مطابق زمینی اور واقعاتی شواہد دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ قاتل اسلم کے گھر پہنچنے سے قبل گھر میں گھسے، پہلے ہانیہ اور اُن کے بچوں کو بیدردی سے قتل کیا گیا اور اس کے بعد اسلم کی آمد کا انتظار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس واردات کے بعد ممکنہ طور پر انھوں نے اسلم کا انتظار کیا اور جب وہ گھر میں داخل ہوئے تو اُن پر کسی تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا اور زخمی حالت میں انھیں گھسیٹ کر اسی کمرے میں لایا گیا جہاں ہانیہ اور ان کے بچے تھے، کیونکہ پورچ سے لے کر کمرے تک خون کی ایک لکیر موجود تھی۔

محمد اقبال ایڈووکیٹ سکردو میں پریکٹس کرتے ہیں ا ور وہ محمد اسلم کے بچپن کے دوست اور اس کیس میں اُن کے وکیل بھی ہیں۔

محمد اقبال ایڈووکیٹ کہتے ہیں کہ اسلم کراچی میں کورٹ میرج کے بعد ہانیہ کو لے کر سکردو آ گیا تھا۔ ’اسلم نے مجھے کئی مرتبہ کہا تھا کہ وہ اب کراچی نہیں جا سکتا ہے کیونکہ اس کو کراچی میں خطرہ ہے، اور اسی لیے وہ شادی کے بعد سے سکردو ہی میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ رکا ہوا تھا۔‘۔

محمد اقبال ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی میں بہت پیار اور محبت تھی۔

’اسلم جب کورٹ میرج کے بعد ہانیہ کو لے کر سکردو آیا تھا، تو اُس وقت ہانیہ کے والدین نے اسلم کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا، تاہم ہانیہ نے سکردو کی عدالت میں پیش ہو کر بیان دیا تھا کہ انھوں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔‘۔

حمزہ فاروق

تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگار

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•11 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاہم تہران عوامی سطح پر اس خواہش کا اظہار نہیں کر رہا، امریکی صدر۔

11 نومبر 2026•11 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکی

ایران نے اپنے دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے مثالی کامیابی حاصل کرلی ہے، میجر جنرل علی عبداللہی۔

11 نومبر 2026•11 منٹ پہلے•مریم نقوی

جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

ملک بھر میں اجلاس منعقد ہوئے، محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے، ہلال کمیٹی۔

11 نومبر 2026•42 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتی

(2026-11-15): نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے ملک بھر میں جاری موٹروے اور ہائی وے انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی نگرانی کے لیے کوالیفائیڈ سول انجینئرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائر...

11 نومبر 2026•42 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

موٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاں

(2026-11-12): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP) نے جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ (BPS-15)، اسٹینو ٹائپسٹ (BPS-14)، فوٹو گرافر اور کلرک کے عہدوں پر نئی سرکاری بھرت...

11 نومبر 2026•42 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

پاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈول

(2026-11-10): پاک فوج نے بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 کا اعلان کر دیا ہے۔ آرمی ریکروٹمنٹ ٹیم شکرگڑھ، نارووال، پسرور، کامونکی، اروپ اور تتلے عالی میں موبائل رجسٹریشن کرے گی۔ م...