اسکردو میں میاں، بیوی اور 2 بچوں کا قاتل ساتھی سمیت گرفتار

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "اسکردو میں میاں، بیوی اور 2 بچوں کا قاتل ساتھی سمیت گرفتار"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پولیس کے مطابق اسکردو میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کرم میں روپوش تھے جبکہ قتل میں مبینہ طور پر پانچ افراد کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔
- تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ مرکزی ملزم رجب سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔
- پولیس کے مطابق مقتول شوہر کا تعلق اسکردو، خاتون کا پارا چنار سے تھا، ملزمان نے 4 سالہ بچے اور 2 سالہ بچی کو بھی قتل کیا تھا۔
- واضح رہے کہ اس سے قبل قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور پولیس نے 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): اسکردو میں میاں، بیوی اور دو بچوں کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق اسکردو میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کرم میں روپوش تھے جبکہ قتل میں مبینہ طور پر پانچ افراد کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔
تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ مرکزی ملزم رجب سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول شوہر کا تعلق اسکردو، خاتون کا پارا چنار سے تھا، ملزمان نے 4 سالہ بچے اور 2 سالہ بچی کو بھی قتل کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور پولیس نے 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔
یہ پڑھیں: اسکردو : 5 سال قبل کورٹ میرج کرنے والے میاں، بیوی اور دو کمسن بچوں کا قتل، 10 افراد گرفتار۔
ڈی آئی جی گلگت بلتستان آصف مہمند کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے، پسند کی شادی سے متعلق پہلو کا بھی جائزہ لے رہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
پولیس نے کہا اسکردو کی مدنیہ کالونی میں گھر میں گھس کر محمد اسلم، ان کی اہلیہ ہانیہ اسلم اور دو بچوں کو تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ مقتول بچوں میں چار سالہ مہدی اور دو سالہ زہرا شامل ہیں۔
مدعی مقدمہ کے مطابق پسند کی شادی کے باعث مقتول اسلم کو ماضی میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جاتی رہی تھیں۔
واقعے کے بعد اسکردو میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے، جبکہ ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



