نیا جان لیوا وائرس انسان میں منتقل، عالمی ادارہ صحت کی تصدیق

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "نیا جان لیوا وائرس انسان میں منتقل، عالمی ادارہ صحت کی تصدیق"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ شمونڈا وائرس (Shamonda virus) پہلے صرف جانوروں جیسے مویشیوں، بھیڑوں، بکریوں اور گھوڑوں میں پایا جاتا تھا۔
- فرانس میں پہلی بار انسان میں شمونڈا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ شخص انتقال کرگیا۔
- عالمی ادارہ صحت کے مطابق وہ فرانسیسی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے، ادارے کا کہنا ہے کہ مزید معلومات سامنے آنے پر صورت حال سے آگاہ کیا جائے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پیرس : عالمی ادارہ صحت نے فرانس میں شمونڈا وائرس سے انسان کے متاثر ہونے کا پہلا کیس ریکارڈ کیا ہے، مریض جس کا مدافعتی نظام انتہائی کمزور ہو چکا تھا، اس انفیکشن کے باعث انتقال کرگیا۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ شمونڈا وائرس (Shamonda virus) پہلے صرف جانوروں جیسے مویشیوں، بھیڑوں، بکریوں اور گھوڑوں میں پایا جاتا تھا۔
فرانس میں پہلی بار انسان میں شمونڈا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ شخص انتقال کرگیا، تاہم عالمی ادارہ صحت نے اسے فی الحال ایک الگ تھلگ کیس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عام لوگوں کے لیے وسیع پیمانے پر خطرے کے شواہد موجود نہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق وہ فرانسیسی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے، ادارے کا کہنا ہے کہ مزید معلومات سامنے آنے پر صورت حال سے آگاہ کیا جائے۔
شمونڈا وائرس بنیادی طور پر مویشیوں کو متاثر کرنے والا وائرس ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ وائرس پہلی بار 1965 میں نائجیریا میں مویشیوں میں شناخت کیا گیا تھا۔
اس کے زیادہ تر کیسز گائے میں رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم بھیڑ، بکری، گھوڑے اور الپاکا بھی اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



