کوئی نہیں کہہ سکتا آئندہ 2 ماہ میں تیل کس رفتار سے مہنگا ہوگا، احسن اقبال

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کوئی نہیں کہہ سکتا آئندہ 2 ماہ میں تیل کس رفتار سے مہنگا ہوگا، احسن اقبال"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اسلام آباد میں احسن اقبال نے وزیراعطم کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ جماعت اسلامی کے وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔
- مارچ کی تیاری جاری رکھیں گے اور پورے ملک میں موبلائزیشن شروع ہوجائے۔
- انہوں نے کہا کہ عالمی معشیت اس وقت شدید دباؤ کا شکار ہے، تمام ممالک میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا۔
اسلام آباد (قومی بیورو): وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئی نہیں کہہ سکتا آئندہ 2 سے 3 ماہ کے دوران تیل کی قیمت کس رفتار سے بڑھے۔
اسلام آباد میں احسن اقبال نے وزیراعطم کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ جماعت اسلامی کے وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔
مارچ کی تیاری جاری رکھیں گے اور پورے ملک میں موبلائزیشن شروع ہوجائے گی۔ ہم حکومت سے مزید بات کریں گے لیکن نومبر کے وسط میں مارچ ہوگا: امیر جماعت اسلامی پاکستان۔
انہوں نے کہا کہ عالمی معشیت اس وقت شدید دباؤ کا شکار ہے، تمام ممالک میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کوئی نہیں کہہ سکتا آئندہ 2، 3 ماہ کے دوران کس رفتار سے قیمت بڑھے گی، پوری دنیا ہنگامی صورتحال کا سامنا کر رہی۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت اس بات سے باخبر ہے کہ تیل کی قیمت میں اضافہ عام شہری کو کس طرح متاثر کرتا۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سفارتکاری کا عمل شروع کیا، ان سفارتی کوششوں کا مقصد خطے میں تناؤ کا خاتمہ ہے تاکہ تیل کی قیمتیں کم ہوں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کوئی غیر ذمے دارانہ اقدام نہیں کرنا چاہتی، جماعت اسلامی کے وفد کو حکومتی مشکلات سے آگاہ کیا، انہوں نے اپنی تجاویز دیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جس میں 3، 3 رکن ہوں گے، کمیٹی تمام تجاویز پر غور کر کے حتمی شکل دے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



