نارتھ کراچی؛ ڈالے میں سوار افراد کی فیملی سے بدتمیزی، مبینہ تشدد کی فوٹیج سامنے آگئی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "نارتھ کراچی؛ ڈالے میں سوار افراد کی فیملی سے بدتمیزی، مبینہ تشدد کی فوٹیج سامنے آگئی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی میں کالے ڈالے میں سوار افراد نے دوسرے ڈالے میں سوار فیملی کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
- سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیوی بچوں کے سامنے کار ڈیلر کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
- واقعے کا مقدمہ سرسید تھانے میں درج کر لیا گیا، مقدمہ متاثرہ کار ڈیلر عبدالمتین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
- پولیس کے مطابق واقعہ 28 اور 29 اکتوبر کی درمیان شب پیش آیا اور پولیس نے واقعے کا مقدمہ اتوار کو نامزد ملزمان کے خلاف درج کیا۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): نارتھ کراچی میں کالے ڈالے میں سوار افراد نے دوسرے ڈالے میں سوار فیملی کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کا مقدمہ سرسید تھانے میں 4 نامزد ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی میں کالے ڈالے میں سوار افراد نے دوسرے ڈالے میں سوار فیملی کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیوی بچوں کے سامنے کار ڈیلر کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کا مقدمہ سرسید تھانے میں درج کر لیا گیا، مقدمہ متاثرہ کار ڈیلر عبدالمتین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں 4 ملزمان بلاول سومو، عمر سومو، احتشام اور فیضان کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ 28 اور 29 اکتوبر کی درمیان شب پیش آیا اور پولیس نے واقعے کا مقدمہ اتوار کو نامزد ملزمان کے خلاف درج کیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



