26 نومبر اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیسز، 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت منظور

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "26 نومبر اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیسز، 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت منظور"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر احتجاج اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے کیسز پر سماعت۔
- عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد قیصر، عاطف خان، لطیف کھوسہ، فیصل امین گنڈاپور کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی جبکہ چاروں ملزمان کو 5، 5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا۔
- اسد قیصر کی 9، عاطف خان کی 4، لطیف کھوسہ کی 3 اور فیصل امین گنڈاپور کی 6 مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی ہے۔
- خیال رہے کہ عدم حاضری پر چند روز قبل چاروں ملزمان کی ضمانتیں خارج کردی گئی تھیں۔
اسلام آباد (قومی بیورو): اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے کیسز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر احتجاج اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے کیسز پر سماعت۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد قیصر، عاطف خان، لطیف کھوسہ، فیصل امین گنڈاپور کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی جبکہ چاروں ملزمان کو 5، 5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا۔
اسد قیصر کی 9، عاطف خان کی 4، لطیف کھوسہ کی 3 اور فیصل امین گنڈاپور کی 6 مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی ہے۔ عدالت نے چاروں ملزمان کی ضمانتیں 11 فروری تک منظور کی ہیں۔
خیال رہے کہ عدم حاضری پر چند روز قبل چاروں ملزمان کی ضمانتیں خارج کردی گئی تھیں۔ ملزمان کی جانب سے دوبارہ ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



